• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

روزمرہ کی گھریلو اشیامردوں کے لیے نقصان دہ

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,100
ری ایکشن اسکور
1,460
پوائنٹ
344
لندن (بیورونیوز) برطانوی سائنسدانوں نے ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ روزمرہ کی گھریلو اشیاءمیں پائے جانے والے کیمیکلز سے مردانہ کمزوری ہو سکتی ہے۔ تحقیق کے مطابق گھر میں استعمال ہونے والی اشیاءجیسے ٹوتھ پیسٹ، صابن اور پلاسٹک کے کھلونوں وغیرہ میں شامل کیمیکل براہ راست انسانی نطفہ کو متاثر کرتا ہے، جس سے مردوں میں بانجھ پن پیدا ہونے کے خدشات پیدا ہو سکتے ہیں۔ میڈیکل ریسرچ کونسل کی یہ تحقیق اپنی نوعیت میں اس حوالے سے منفرد ہے کہ اس میں پہلی بار یہ بتایا گیا ہے کہ انسانی ہاتھ سے بنی ہوئی روزمرہ کی اشیاءکے کیمیکلز سے مردانہ نطفہ متاثر ہو سکتا ہے۔ اس تحقیق کے بعد روزمرہ کی اشیاءمیں شامل میٹریل کے بارے میں نئے سوالات جنم لیں گے اور یہ چیز بہتری کا پیش خیمہ بھی ثابت ہوگی۔ تحقیق کے دوران یہ نتائج سامنے آئے کہ روزمرہ کی اشیاءمیں شامل 'فتھا لیسٹس' کیمیکل مردانہ کمزوری تو پیدا کرتا ہی ہے، کچھ خواتین کا عمل تولید بھی اس سے متاثر ہوا۔ تحقیق سے حاصل ہونے والے نتائج میں خوفناک عنصر یہ ہے کہ سائنسدانوں نے سن سکرین کریم، صفائی کرنے والے پاﺅڈر (ڈیٹرجن) اور پلاسٹک جیسے روزمرہ کی گھریلو اشیاءمیں سے ہر تیسری میں انسانی نطفہ کو متاثر کرنے والے کیمیکلز کو پایا ہے۔ اس ضمن میں محقیقن کا یہ کہنا ہے کہ وہ گھریلو استعمال کی چیزوں میں شامل کیمیکل کا معائنہ کرنے کے لئے نیا طریقہ متعارف کروا رہے ہیں، جو یورپ میں متعلقہ حکام کو کسی بھی چیز پر پابندی لگانے یا نہ لگانے میں معاون ثابت ہوگا۔
یہ تحقق میڈیکل ریسرچ کونسل کے 'ہیومن ریپراڈکٹو سائنسز یونٹ کی جانب سے ایڈنبرگ میں کی گئی. اس کے نتائج رواں ہفتے ابردین میں ایک کانفرنس میں پیش کیے جائیں گے .
 
Top