اعجاز علی شاہ
ناظم شعبہ گرافکس
- شمولیت
- جولائی 31، 2011
- پیغامات
- 222
- ری ایکشن اسکور
- 1,461
- پوائنٹ
- 26
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
روزے کا اجر بے حساب
حضرت ابوہریرۃ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
اللہ عزوجل فرماتا ہے کہ ابن آدم کا ہر عمل اس کیلئے ہے سوائے روزے کے ، روزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کی جزادوں گا اور روزہ (آگ سے ) ڈھال ہے ، لہذا جس روز تم میں سے کسی کا روزہ ہو اس روز وہ فحش گوئی نہ کرے اور بیہودہ کلامی نہ کرے اور اگر کوئی دوسرا اس سے گالی گلوچ کرے یا لڑائی کرے تو روزہ دار کو (صرف اتنا کہنا چاہیے) میں روزہ دار ہوں، اس ذات کی قسم! جس کے ہاتھ میں محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کی جان ہے روزہ دار کے منہ کی خوشبو قیامت کے دن اللہ تعالی کو مشک کی خوشبو سے بھی زیادہ پسندیدہ ہوگی، روزہ دار کیلئے دو خوشیاں ہیں ، جن سے وہ فرحت حاصل کرے گا، اولا جب وہ روزہ افطار کرتا ہے تو خوش ہوتا ہے ، ثانیا جب وہ اپنے رب سے ملے گا اور روزے کے بدلے میں اپنے رب سے انعام پائے گا ، تو خوش ہوگا ۔ (مسلم: مختصرصحیح مسلم، للالبانی ، رقم الحدیث : 571)
Direct Link