• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

روسی انٹیلی جنس افسروں کی بیدخلی

فواد

رکن
شمولیت
دسمبر 28، 2011
پیغامات
434
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
74


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے کئ روسی انٹیلیجنس آفیسرز کو امریکہ سے نکل جانے کا حکم اور امریکہ کے شہر سیایٹل میں روسی قونصلیٹ بند کر دیا گيا ہے۔ امریکہ اپنے اتحادیوں کے ہمراہ دنیا کے استحکام کیلئے روس کے خفیہ آپریشن کی بیخ کنی کیلئے چوکس
ہے۔


https://www.whitehouse.gov/briefings-statements/statement-press-secretary-expulsion-russian-intelligence-officers/

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
 

فواد

رکن
شمولیت
دسمبر 28، 2011
پیغامات
434
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
74
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ​

روسی انٹیلی جنس افسروں کی بیدخلی پر سیکرٹری اطلاعات کا بیان

صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے روسی انٹیلی جنس کے درجنوں افسروں کی امریکہ سے بیدخلی اور سیاٹل میں روسی قونصل خانے کو ہماری آبدوزوں کے ایک اڈے اور بوئنگ کے قریب موجودگی کے باعث بند کرنے کا حکم جاری کیا۔ امریکہ نے یہ اقدام اپنے نیٹو اتحادیوں اور دنیا بھر میں شراکت کاروں کے ساتھ روس کی جانب سے برطانوی سرزمین پر فوجی معیار کا کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کے جواب میں اٹھایا ہے۔ یہ روس کی جانب سے دنیا بھر میں جاری تخریبی سرگرمیوں کی ایک مثال ہے۔ آج کے اقدامات روس کی جانب سے امریکیوں کی جاسوسی اور امریکی قومی سلامتی کے لیے خطرے کا باعث بننے والی خفیہ کارروائیوں کی اہلیت کو محدود کر کے امریکہ کو مزید محفوظ بناتے ہیں۔ ان اقدامات کے ساتھ امریکہ، ہمارے اتحادیوں اور شراکت کاروں نے روس پر واضح کر دیا ہے کہ اسے اپنے افعال کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ امریکہ روس کے ساتھ بہتر تعلقات کے لیے تعاون کو تیار ہے مگر اس کے لیے روسی حکومت کو اپنا رویہ تبدیل کرنا ہو گا۔

 
Top