• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

روس کے ایوان زیریں میں ہم جنس پرستی کے فروغ پر پابندی کا بل منظور

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
ویب ڈیسک: روس کی قومی اسمبلی ''ڈوما'' نے ہم جنس پرستی کے خلاف بل کی منظوری دے دی جس کے بعد روس میں کوئی بھی شخص یا غیر ملکی اور میڈیا ہم جنسی پرستی کو فروغ نہیں دے سکے گا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق روس کے ایوان زیریں میں بل کے حق میں 436 جب کہ مخالفت میں ایک بھی ووٹ نہیں ڈالا گیا، جس سے بل کی ایوان بالا اور صدر ولادیمر پیوٹن سے منظوری کی راہ ہموار ہو گئی ہے، روسی صدر کی جانب سے دستخط کے بعد بل قانون کی شکل اختیار کر لے گا۔ بل کے ذریعے "غیر روایتی جنسی تعلقات" کی جانب کم عمر افراد کو راغب کر نے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور کسی بھی شخص کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی پر 3 ہزار امریکی ڈالر جرمانہ جب کہ میڈیا کی جانب سے خلاف ورزی کرنے پر 30 ہزار امریکی ڈالر جرمانہ اور 90 دن تک چینل کی بندش کی سزا رکھی گئی ہے۔
بل کو ایوان زیریں میں پیش کرنے والے یلینا میزولینا کا کہنا تھا کہ روایتی جنسی تعلقات صرف اور صرف ایک مرد اور عورت کے درمیان ہی قائم ہو سکتے ہیں اور اس قسم کے تعلقات کو حکومت کی جانب سے تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں فرانس میں ہم جنسی پرستوں کے درمیان شادی کا قانون بنایا گیا ہے جب کہ امریکا کی کئی ریاستوں اور برطانیہ سمیت کئی دیگر ممالک میں بھی ہم جنس پرستوں کے درمیان تعلقات کو قانونی تحفظ حاصل ہے۔

(ایکسپریس نیوز)
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
اس خبر سے بخوبی اندازہ ہو جاتا ہے کہ اسلام ایسا ہمہ گیر مذہب ہے کہ اس کے قانون آج بھی اسی طرح فائدہ مند ہیں جیسے آج سے کئی ہزار سال پہلے تھے، اور حال یہ ہے کہ آج اسی کی طرف واپسی ہو رہی ہے۔۔۔۔
 
Top