• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

روشن و درخشاں ، نیّر و تاباں، پاکستان رہے

اداس ساحل

مبتدی
شمولیت
جنوری 04، 2012
پیغامات
22
ری ایکشن اسکور
87
پوائنٹ
0
روشن و درخشاں ، نیّر و تاباں، پاکستان رہے

پاکستان میں کہیں تو جنازے اٹھ رہے ہیں اور کہیں لوگ جعلی دوائیوں سے بجائے شفا کے موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اگر ناؤ ڈوبے تو ناخدا اسے بچاتا ہے لیکن وہ ناؤ جو ملاح خود ڈوبائے، اس ستم ظریفی کے بارے میں کیا کیا جائے۔ جس ڈالی پر بسیرا کیا جائے وہ ہی ڈالی کمزور ہو تو کیا اسے تقدیر کی بے انصافی کہا جائے یا تدبیر کی غلطی کہا جائے

مزہب کے نام پر وکلاء کو مارنا، اور پھر بدلے میں شہر بھر میں تباہی مچانا، ایک لمحے کے لیے تو لگتا ہے کہ کس خوفناک اور ڈراونی فلم کا ڈراپ سین چل رہا ہے۔ بلوچستان میں جوانوں کی لاشیں اٹھ رہی ہیں، خودکش حملوں میں لوگ مر رہے ہیں، بم بلاسٹ ہو رہے ہیں۔ تیسری یا چوتھی کلاس میں حفیظ جالندھری کی ایک نظم پڑھی تھی،" چاند میری زمیں، پھول میرا وطن"۔

اس ذہنیت سے جب ملک کو دیکھتے ہیں تو حفیظ جالندھری کا خواب محض صرف خواب ہی سا لگتا ہے۔ سکول میں سکھایا جاتا ہے کہ پڑھو گے لکھو گے تو ہوگے کامیاب لیکن حقیقت میں تو کامیابی صرف تعلقات اور ذاتی وسائل ہی سے حاصل ہوتی ہے۔ ایک گیت جس کے بول کچھ یوں ہے کہ اے وطن کے جوانوں میرے نغمے تمھاریے لیے ہیں، لیکن کیا یہ وطن بھی نوجوانوں کے لیے ہے
 
Top