• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رکوع و سجود میں متفرق دعائیں پڑھنا

Muhammad Waqas

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 12، 2011
پیغامات
356
ری ایکشن اسکور
1,597
پوائنٹ
139
السلام علیکم

کیا ایک ہی سجدے یا ایک ہی رکوع میں متفرق مسنون دعائیں مانگیں جا سکتی ہیں ۔مثلاً اگر کوئی نمازی بحالت رکوع تین مرتبہ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ پڑھے پھر ایک مرتبہ سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِكَ , اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي پڑھے اور پھر ایک مرتبہسُبُّوحٌ قُدُّوسٌ رَبُّ الْمَلائِكَةِ وَالرُّوحِ پڑھے۔
کیا ایسا کرنے کے بارے میں کوئی دلیل ہے؟ اور اگر کوئی دلیل نہیں تو کیا ممانعت کی کوئی دلیل ہے؟
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
وعلیکم السلام
جی ہاں رکوع وسجود میں ایک سے زائد دعائیں کرنا جائز ہے جیسا کہ صحیح مسلم کی ایک روایت کے الفاظ ہیں:
"أقرب ما يكون العبد من ربه وهو ساجد، فأكثروا الدعاء".
انسان سجدے کی حالت میں اپنے رب کے بہت زیادہ قریب ہوتا ہے لہذا سجدے میں کثرت سے دعا کیا کرو۔
 
Top