بخاری سید
رکن
- شمولیت
- مارچ 03، 2013
- پیغامات
- 255
- ری ایکشن اسکور
- 470
- پوائنٹ
- 77
کابل : ریڈ کراس نے جلال کمپاؤنڈ پر حملہ کے بعد افغانستان سے تمام غیر ملکی عملہ واپس بلانے کا اعلان کر دیا ہے۔
کابل میں عالمی ادارہ کے ترجمان روبن واؤڈ نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ 29 مئی کو آئی سی آر سی کے کمپاؤنڈ پر حملہ میں ہلاکتوں کے بعد ہم نے افغانستان بھر میں غیر ملکی عملہ کے انخلاء اور سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ترجمان نے کہا کہ یہ تبدیلیاں عارضی نوعیت کی ہیں۔
ترجمان نے یہ واضح نہیں کیا کہ انٹرنیشنل عملہ کے کتنے ارکان افغانستان سے نکال دیئے جائیں گے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ آئی سی آر سی افغانستان میں آرتھو پیڈک سروسز کی فراہمی، قندھار میں ہسپتال کی امداد اور قیدیوں اور ان کے خاندانوں کے درمیان روابط میں تعاون جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ ریڈ کراس جنگ سے متاثرہ افراد کی امداد جاری رکھے گا لیکن ہمیں عملہ کو تحفظ کی فراہمی کا بھی خیال رکھنا ہے۔
یاد رہے کہ افغانستان کے مغربی شہر جلال آباد میں بدھ کےروز انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس ( آئی سی آر سی) کے دفتر کے گیٹ پر ایک خود کش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکہ سے اڑا لیا تھا اور دو مسلح حملہ آور ریڈ کراس کی عمارت میں داخل ہو گئے تھے۔
ربط