• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

زائدالمیعاد اشیائےخوردونوش کی فروخت شرک کے برابرہے،سعودی مفتی اعظم کا فتوی

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
زائد المیعاد اشیائے خور دو نوش کی فروخت شرک کے برابر ہے،سعودی مفتی اعظم کا فتوی



ریاض: سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے اپنے حالیہ فتوے میں کہا ہے کہ زائد المیعاد اشیائے خورد و نوش کی فروخت شرک اور انسانوں کو قتل کے مترادف ہے۔

عرب ویب سائیٹ کے مطابق سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے اپنے حالیہ فتوے میں خریدو فروخت میں دھوکہ دہی اور لین دین کے معاملات میں بد معاملگی کرنے پر انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یتیموں کے حقوق اور امانتیں ادا نہ کرنے میں کوتاہی کرنا، منشیات اور شراب کا استعمال کرنا، جھوٹی قسمیں کھانا، اپنے مسلمان بھائیوں کو کافر کہنا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ اجمعین کی توہین کرنا بڑے گناہ ہیں۔

شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے زائد المعیاد اشیائے خورد و نوش فروخت کرنے والوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ زائد المیعاد اشیائے خورد و نوش فروخت کرنا گھناونا اقدام ہے جو شرک اور انسانوں کو قتل کرنے کے مترادف ہے۔


 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
مذکورہ تمام گناہ کبیرہ تو ہیں، لیکن ان کے شرک اکبر ہونے کی دلیل درکار ہے۔ کیونکہ کبیرہ گناہوں کی وجہ سے کسی مسلمان کو مخرج عن الملة سمجھنا خوارج کا وطیرہ ہے۔
 
Top