• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

زاد راہ ( زاد علی الطریق )

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
زاد راہ
اسلام ایک کامل اور اکمل دین ہے جواپنے ماننے والوں کوصرف مخصوص عقائد ونظریات کو اپنانے ہی کی دعوت نہیں دیتا بلکہ زندگی کے ہر موڑ پر یہ دین مسلمانوں کی رہنمائی کرتا ہے۔ اسلام کی یہ روشن اور واضح تعلیمات اللہ تعالیٰ کی عظیم کتاب قرآن مجید او رنبی کریم ﷺ کی صحیح احادیث کی شکل میں مسلمانوں کے پاس محفوظ ہیں۔ انہی دوچشموں سے قیامت تک مسلمان سیراب ہوتے رہے ہیں گے اور اپنے علم کی پیاس بجھاتے رہیں گے۔ زیر نظر کتاب’’ زاد راہ‘‘سعودی عرب کےدعوتی ادارے ’ مکتب توعیہ الجالیات‘کی طرف سے مرتب کردہ عربی رسالہ زاد على الطريق کا اردو ترجمہ ہے ۔ رسالہ زاد علی الطریق سعودی عرب کے تین چوٹی کے جید شیوخ شیخ ابن باز، شیخ محمدبن صالح العثیمین،شیخ عبد اللہ بن عبد الرحمٰن الجبرین رحمہم اللہ کے فتاویٰ وارشادات سے ماخوذ ایک مختصر ،جامع اور مفید مجموعہ ہے ۔جسے محترم جناب محمد طیب محمد خطاب بھواروی صاحب نے اردو قارئین کے لیے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔آج مسلمان اپنی روز مرہ زندگی کے جن گوشوں میں رہنمائی کا سخت محتاج ہے یا غلطیوں ، غلط فہمیوں اور بے اعتدالیوں کا شکار ہو کر اسلام کے خلاف مصروف عمل ہے ان کےمتعلق اس مختصر رسالے میں بڑی جامع رہنمائی موجود ہے ۔اللہ تعالیٰ مرتبین ،ناشرین اور مترجم کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور عامۃ الناس کےلیے نفع بخش بنائے ۔(م۔ا)
 
Top