• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

زبان کی حفاظت :

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
12932998_964398396961763_7408026203611625651_n (1).jpg


بسم اللہ الرحمن الرحیم

خبردار ،،،، خبردار


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ، خبردار ! ممکن ہے ، تم میں سے کوئی دوسروں کو ہنسانے کے لئے اپنی زبان سے ایسی ( غلط ترین ، کفریہ ) بات کہہ دے ، جس کے نتیجہ میں اسے زمین و آسمان کے درمیانی فاصلہ کے برابر جہنم میں پھینک دیا جائے ، خبردار ! ممکن ہے کہ کوئی دوسروں کو ہنسانے کے لئے اپنی زبان سےکوئی ایسی (غلط یا جھوٹی) بات کہہ دے ، جس پر اللہ سخت ناراض ہو جائے ، اور اسے جہنم میں داخل کر دے

--------------------------------------------------------------

(الترغيب والترهيب : 4/27 ، ، صحيح الترغيب : 2877 (حسن))
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
12932616_964385353629734_5543561980278877217_n (1).jpg


بسم اللہ الرحمن الرحیم

انسان کی زیادہ تر غلطیاں


بے قابو زبان کا نتیجہ ہیں

(فرمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم)

------------------------------------
(السلسلة الصحيحة : 2/70 ، ، 534 ، ، صحيح الجامع : 1201 ، ،
تخريج الإحياء للعراقی : 3/135 ، ، شعب الإيمان للبيهقي : 4/1770 ، ،
مجمع الزوائد : 10/302 ، ، صحيح الترغيب : 2872)
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069


بسم اللہ الرحمن الرحیم

نجات کیسے؟


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !

سیدنا عقبة بن عامر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم (جہنم سے) نجات کیسے ملی گی ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ

(1) اپنی زبان کو قابو میں رکھو
(2) فارغ وقت اپنے گھر میں گزارو
(3) اپنے گناہوں پر آنسو بہایا کرو (یعنی توبہ و ندامت کے آنسو)


---------------------------------------------------------
(سنن الترمذي : 2406 ، ، الأحكام الصغرى : 862 ، ،
الترغيب والترهيب : 4/18 ، ، 3/381 ، ، 4/193 ، ،
شعب الإيمان للبيهقي : 6/2750 ، ، شرح السنة للبغوي : 7/339 ، ،
السلسلة الصحيحة : 6/859 ، ، 3/115 ، ،
تخريج مشكاة المصابيح : 4767 ، ،
صحيح الترغيب : 3331 ، ، 2854 ، ، 2741)
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
12928138_964369293631340_1670161351502390218_n (1).jpg


بسم اللہ الرحمن الرحیم

اِسے قابو رکھو


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !

سیدنا حارث بن هشام رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں عرض کی اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے کوئی ایسا (فائدہ مند) عمل بتا دیں کہ جس پر میں استقامت کے ساتھ قائم رہوں ، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زبان کی طرف اشارہ کر کے فرمایا کہ (بس) اِسے قابو میں رکھو

------------------------------------------------------------
(الترغيب والترهيب : 4/21 ، ، صحيح الترغيب : 2864 ، ،
السلسلة الصحيحة : 2/553 ، ، مجمع الزوائد : 10/304 ، ، 10/301 ، ،
المتجر الرابح : 315)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
12931255_964352233633046_3919489755120425271_n (1).jpg



بسم اللہ الرحمن الرحیم


دانتوں میں خلال کرو


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !

سیدنا عبدالله بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ہم نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک شخص اٹھ کر چلا گیا ، اس کے چلے جانے کے بعد ایک شخص اس کے عیب بتانے لگا ، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دانتوں میں خلال کرو ، وہ شخص عرض کرنے لگا کہ میں نے گوشت تھوڑی ہی کھایا ہے کہ خلال کروں (یعنی اس کا مطلب تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنےفرمان کی وضاحت فرمائیں ) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یقیناً تو نے (غیبت کر کے) اپنے مسلمان بھائی کا گوشت کھایا ہے

--------------------------------------------------------------------

(الترغيب والترهيب : 4/10 ، ، صحيح الترغيب : 2837 (صحيح لغيره) ، ،
الزواجر : 2/10 ، ، إتحاف الخيرة المهرة : 6/72 ، ،
مجمع الزوائد : 8/97 ، ، غاية المرام : 428)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
12512655_964318826969720_224918246476943733_n (1).jpg


بسم اللہ الرحمن الرحیم

سب سے بڑا سود

سب سے بڑا ،، سود ،، کسی مسلمان کی (نا حق ، زبان درازی کرتے ہوئے) بے عزتی کرنا ہے

(فرمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم)

--------------------------------------------------------------

(شعب الإيمان للبيهقي : 4/1932 ، ،
الترغيب والترهيب : 4/7 ، ، 3/68 ، ، 3/308 ، ،
صحيح الترغيب : 2831 ، ، 2832 ، ، 1856(صحيح لغيره) ، ، 2532 ، ، 2833 ، ،
صحيح الجامع : 3539 ، ، 2203 ، ،
الزواجر : 2/78 ، ، سنن أبي داود : 4876 ، ،
فتح الباري لابن حجر : 10/485 ، ،
تخريج مشكاة المصابيح : 4972 ، ، الصحيح المسند : 437)
 
Top