• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

زمینی قبر سے متعلق احادیث کو روح پر قیاس کرنے والے بھائیوں سے کچھ سوالات

شمولیت
مئی 17، 2015
پیغامات
153
ری ایکشن اسکور
23
پوائنٹ
60
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
ایک سوال اور وہ یہ کہ قبر کو کشادہ یا تنگ کیا جاتا ہے مسلم کی حدیث کے مطابق تو اگر اسے بھی روح پر قیاس کیا جئے تو مطلب یہ نکلے گا کہ روح کی قبر کو کشادہ اور تنگ کیا جاتا ہے!!!جس کا کوئی بھی قائل نہیں ہو سکتا کیونکہ روح تو جنت کے درختوں(اپنے اپنے مرتبے کے لحاظ سے الگ الگ مقام پر)پر ہے تو کیا درخت پر بھی قبر ہوتی ہے؟یا جہنم میں ہو تو اسکا مطلب ہوا کہ جہنم میں بھی دفنایا جاتا ہے اور وہاں اس قبر کو تنگ کیا جاتا ہے؟
ایک سوال یہ بھی ہے کہ مسلم کی حدیث میں مردے کو جنت یا جہنم کا ٹھکانہ دکھائے جانے کا ذکر ہے سوال یہ ہے کہ روح تو جنت یا جہنم میں جا چکی تو پھر یہ ٹھکانہ کسے دکھایا جا رہا ہے؟اگر مردے کو تو ہمارا موقف ثابت ہوگیا زمینی قبر میں عذاب و ثواب کا اور اگر روح کو دکھایا جاتا ہے تو یہ کیسے ممکن ہے جب کہ وہ تو اسی میں موجود ہے!
قبر میں عذاب و ثواب کے منکرین.jpg
 
Top