کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
زمین کو محفوظ بنانے کیلئے 450 ملین ڈالر درکار
[SUP]دی نیوز ٹرائب :Raza Khan
Mar 20th, 2013[/SUP]
کیلیفورنیا: شہاب ثاقب نے جس طرح گزشتہ ماہ روس میں تباہی مچائی اس طرح کی تباہی سے انسانوں کومحفوظ رکھنے کیلئے 450 ملین ڈالرکی ضرورت ہو گی۔
گزشتہ ماہ 15 فروری کو روس میں بغیرکسی انتباہ کے شہاب ثاقب کے 15 میٹربڑے ٹکڑے برسے جس سے سینکڑوں عمارتیں تباہ اور ہزار کے قریب لوگ زخمی ہوئے، اس چٹان باری سے 30 ملین ڈالرکا نقصان الگ ہوا۔
ماؤنٹین ویوکیلیفورنیا کی B612 فاؤنڈیشن اب انفراریڈ ٹیکنالوجی والے ٹیلی اسکوپ کی تیاری کیلئے کام کر رہا ہے جسے نظام شمسی کے مدارمیں چھوڑا جائے گا،اس حساس نوعیت کے ٹیلی اسکوپ کی تیاری کیلئے450 ملین ڈالرلاگت کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
اس منصوے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ٹیلی اسکوپ ہر اس شے کا مشاہدہ کرنے کے قابل ہو گا جو کہکشاں سے زمین کی جانب آ رہا ہو گا۔
موجودہ ٹیلی اسکوپ خطرات سے آگاہی کا کام تو کرتا ہے لیکن شہاب ثاقب کے زمین سے ٹکرانے کے محض آخری منٹ میں اطلاع دیتا ہے، اتنے کم عرصے میں بچاؤ کیلئے اقدامات ممکن نہیں، اسی وجہ سے ایسا نیا ٹیلی اسکوپ بنانے کی ضرورت محسوس ہوئی کہ جو خطرات سے بہت پہلے آ گاہی دے سکے۔
بولڈر کولاراڈو میں ساؤتھ ویسٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سینئرسائنسدان ڈینئل ڈیورڈا کا کہنا ہے کہ ہمارے سامنے جو مسائل ہیں انسان اس مسئلے کو حل کر سکتے ہیں، یہ ایک سیاسی اورسماجی معاملہ ہے جس کو حل کرنے کیلئے ہم کوششیں کر رہے ہیں۔
B612 فاؤنڈیشن کے بانی رکن رسٹی شیوویکارٹ کا کہنا ہے کہ ایک غیر منافع بخش ادارے نے زمین کو تحفظ فراہم کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔
اسی طرح کا ایک منصوبہ امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون اور ناسا کے تحت شروع کیے جانے پر غور کیا جارہا ہے جس پر اربوں ڈالر لاگت آئے گی۔