کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
زم زم قوانین میں اچانک تبدیلی، مسافر شدید پریشانی کا شکار
04 نومبر 2014 (21:47)
جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب سے حج کے بعد واپس آنے والے زائرین کیلئے آب زم زم کی مقدار 10 سے کم کر کے 5 لیٹر کرنے کا فیصلہ مایوسی اور پریشانی کا سبب بن گیا ہے۔
انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے حاجی مزمل سرکار نے بتایا کہ وہ پہلے کی طرح آب زم زم کی 10 لیٹر کی بوتل لے کر ائیرپورٹ پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ اسے لے جانے کی اجازت نہیں کیونکہ نئے قوانین کے مطابق صرف 5 لیٹر کی بوتل لے جائی جا سکتی ہے۔
ایک اور حاجی سلمان حسن زمان نے بتایا کہ وہ ابھی ایک ماہ پہلے 10 لیٹر کی تین بوتلیں اپنے ساتھ لے کر گئے تھے لیکن اب اچانک انہیں بتایا گیا ہے کہ وہ پانچ لیٹر سے زائد آب زم زم اپنے ساتھ نہیں لے جا سکتے۔
انہوں نے کہا کہ قوانین میں اچانک تبدیلی ان کیلئے مایوسی کا باعث بنی ہے۔ اکثر حجاج کا کہنا تھا کہ یہ معلومات سفری ٹکٹ پر موجود ہونا ضروری ہے تاکہ زائرین کو پہلے سے معلوم ہو کہ اب صرف پانچ لیٹر آب زم زم ساتھ لے جانے کی اجازت ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن کے احکامات کے مطابق اب آب زم زم صرف پانچ لیٹر کی بوتلوں میں فراہم کیا جا رہا ہے۔
ح