• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
شمولیت
دسمبر 01، 2016
پیغامات
141
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
71
بسم اللہ الرحمن الرحیم​

قارئین!

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عرض ہے کہ یکم مارچ ٢٠١٧؁ بروز بدھ جامعہ دار السلام عمرآباد کے وسیع ہال میں ایک عظیم الشان مشاعرہ منعقد ہوا ۔ جسکی مناسبت سے جامعہ کے چند شعراء طلبہ نے اپنے کلام کا مجموعہ مجلۂ حائطیہ کی شکل میں بنام "سبد گل" جامعہ کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کیا۔ وہ جملہ کلام ہم محدث فورم کے ادب نواز قارئین کے حوالے کرتے ہیں
 
Last edited:
شمولیت
دسمبر 01، 2016
پیغامات
141
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
71
اداریہ​

الماس فتح پوری

شاعری کی تاریخ اتنی ہی قدیم ہے جتنی کہ انسانی جذبات کی ۔ کیونکہ جذبات کو ایک خاص اسلوب میں الفاظ کا ہار پہنانے کا نام ہی شاعری ہے ۔ یہ صلاحیت قدرت فیاض نے ہر انسانی نفس میں پنہاں کر رکھا ہے ، یہ اور بات ہے کہ کوی اس سے واقف ہوکر سعیِ استفادہ کرتا ہے اور کوی بے غرض سمجھ کر زنگ آلود کردیتا ہے ۔ بعض حضرات شاعری کو بلا وجہ کی مغز ماری قرار دیتے ہیں ، اللہ جانے شاعری کا مفھوم ان کے نزدیک کیا ہے؟ انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ ان کا یہ نظریہ ذہن کی عدمِ پختگی اور دل کی بے کاری کے سبب جامۂ وجود میں آیا ہے۔ وگرنہ تو اس کی اہمیت کو تجربہ کار سائنس دانوں اور ماہر فلسفیوں نے بھی تسلیم کیا ہے۔
شاعری کا سب سے بڑا فائدہ ذہن کی یکسوی کا درس ہے۔ شاعر پھول کی پتیوں کی مانند منتشر جذبات کو شور و شغب سے دور رہ کر خیالات کو یکجا کرنے کے بعد ہی ایک حسین گلدستے میں سمو سکتا ہے ، اور قاری و سامع کو لطف اندوز کرسکتا ہے۔ اُسکی اور بات ہے جس سے ناقدری کے سبب لطف اندوزی کی صلاحیت مسلوب ہو گئی ہو۔
قارئین اسی اہم ترین صنف کا ایک مختصر سا مجموعہ ہم نو مشقوں کے نتائجِ افکار کے طور پر آپ کی خدمت میں پیش ہے۔ امید ہے آپ حوصلہ افزائی سے نواز کر ہماری ترقی کا سبب بنیں گے۔
زیر نظر مجموعہ میں اداریہ کے علاوہ ایک حمد ایک نعت ایک پیغامیہ نظم اور بعض طرحی غزلیں پیش ہیں جو کہ مشہور شاعر نارائن چکبست کی ایک غزل کی طرح پر لکھی گئیں ہیں۔ ان کے علاوہ چار آزاد غزلیں بھی ہیں امید ہے آپ کے حوصلہ افزا کلمات ہماری شاہ راہ کامیابی کی مشعل ثابت ہوں گی۔
 
شمولیت
دسمبر 01، 2016
پیغامات
141
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
71
حمد

الماس فتح پورى

اے میرے پروردگار وخالق ہر انس وجاں
چل رہا ہے تیری قدرت سے ہی نظمِ کُن فکاں

ذرہ ذرہ صرف تیرے تابعِ فرمان ہے
کر رہے ہیں خدمتِ انساں زمین و آسماں

تیری قدرت کے مظاہر برگ و بار و کوہ و گل
چشمۂ آب رواں ہے اور بحر بے کراں

خَلق کو اپنی بنایا ہے عجب انداز سے
دی ہے گویائی کسی کو ، اور کوی بے زباں

بس مشیت پر ہے تیری، قلبِ روز وصبح وشام
تو جو چاہئے کر دکھائے ، مالکِ کون و مکاں

حق ادا کیسے کرے الماسؔ تیری حمد کا
جب کہ ہر ذرہ ہے تیری حمد میں رطب اللساں
 
شمولیت
دسمبر 01، 2016
پیغامات
141
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
71
نعت

عبد الله ثاقب (ہسورى)
سارے جہاں سے کفر کی باتیں آپ مٹانے آئے تھے
سارے جہاں میں وحدت کا پیغام سنانے آئے تھے

ہائے اُسی پر پتھر برسے طائف میں اوباشوں کے
جو طائف کے لوگوں کو حق بات بتانے آئے تھے

اہل عرب نے کیا کیا اس پر ظلم کیے ہیں رب جانے
جو دنیا کو عفو و کرم کا درس سکھانے آئے تھے

اس نے کیے ہیں کتنے فاقے پیٹ پہ پتھر باندھے ہیں
اہل نظر کو جود وسخا کا باب بتانے آئے تھے

وہ تھے خدا کے حرف آخر اور پیمبر اے ثاقبؔ
ارض خدا سے کفر کی ظلمت کو وہ مٹانے آئے تھے
 
شمولیت
دسمبر 01، 2016
پیغامات
141
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
71
پيغام

ہدايت الله شاهد(كرنولى)

اے نوجوانِِ ملت دور شباب ہے یہ
بے داغ رکھ جوانی بزمِ رباب ہے یہ

دامن فریب زن سے اپنا بچائے رکھنا
یوسف کی زندگی کا لب لباب ہے یہ

میدانِِ عشق میں تو اتنا بھی گم نہ ہوجا
کچھ ہاتھ آئے گا نہ بس اک سراب ہے یہ

ماں باپ ہوں جو راضی راضی ہے پھر خدا بھی
نظرِِ کرم بھی ان پر اجر و ثواب ہے یہ

تو پست رکھ ہمیشہ اپنی نگاہ بھائی
ہاں بے حجابِ زن کا فتنہ عذاب ہے یہ


شاہدؔ مرے نبی کا پیغام ہے نرالا
دنیا کے سامنے ایک روشن کتاب ہے یہ
 
شمولیت
دسمبر 01، 2016
پیغامات
141
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
71
طرحی غزل

احمد بنگلوری

ہر اک زباں پہ جاری اردو زباں ہماری
ہر ایک کی دلاری اردو زباں ہماری

اردو جو بولتا ہے کھل کر کے بولتا ہے
تصنیع سے ہے عاری اردو زباں ہماری

داعی کی ہم سفر ہے اسلوبِ معتبر ہے
تعبیر حق ہے ساری اردو زباں ہماری

مجروح کر رہے ہیں متروک کر رہے ہیں
جس پر ہے اشکباری اردو زباں ہماری

خون جگر کو دے کر گہرے سے زخم لے کر
پھر بھی رہی کنواری اردو زباں ہماری

اڑجائے گی وہ احمدؔ چھا جائے گی زماں پر
برتی ہے خاکساری اردو زباں ہماری
 
شمولیت
دسمبر 01، 2016
پیغامات
141
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
71
طرحی غزل

الماس فتح پورى

وﷲ کتنی پیاری اردو زباں ہماری
ہر دل کی بیقراری اردو زباں ہماری

مقبول ہے جہاں میں محبوبِ انجمن ہے
از فیضِ ربِ باری اردو زباں ہماری

حاسد، ستمگروں کے تیروں کا ہے نشانہ
سرتاپا بردباری اردو زباں ہماری

ہر شخص کو سنائے ہر فرد کو پڑھائے
درس وفا شعاری اردو زباں ہماری

میدان عشق کے جو ہارے ہوے ہیں انساں
ان کی ہے اشکباری اردو زباں ہماری

الماسؔ ہم جو تنہا ہوں اور بے سہارا
کرتی ہے غمگساری اردو زباں ہماری
 
شمولیت
دسمبر 01، 2016
پیغامات
141
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
71
طرحی غزل
اظهر بنگلوری

کیسی ہے پیاری پیاری اردو زباں ہماری
ہر کی ہے دلاری اردو زباں ہماری

شیریں زبان ہے یہ ہر اک کی جان ہے یہ
پھولوں کی ہے یہ کیاری اردو زباں ہماری

مسلم ہو یا کہ ہندو ہر اک ہے اس کاشیدا
سب کی زباں پہ جاری اردو زباں ہماری

روشن تھا اس کا ماضی ہے حال اس کا تاباں
قدرت نے یوں نکھاری اردو زباں ہماری

ہر غم میں گنگناؤں دل کا سکون پاؤں
کرتی ہے غمگساری اردو زباں ہماری

سجدے میں سر جھکا کر اظہرؔ یہ کہہ رہا ہے
رکھنا تو جاری ساری اردو زباں ہماری
 
شمولیت
دسمبر 01، 2016
پیغامات
141
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
71
طرحی غزل

اسماعيل خليل

سب کے لیے ہے پیاری اردو زباں ہماری
ہے اس پہ جاں نثاری اردو زباں ہماری

الفاظ میں بلاغت معنوں میں ہے فصاحت
جملوں میں پائیداری اردو زباں ہماری

خون جگر سے سینچا اردو زباں کو ہم نے
قدرت نے بھی نکھاری اردو زباں ہماری

اقبال و داغ و غالب فن کے بنے جو ماہر
اردو کے وہ سپاہی اردو زباں ہماری

مٹنے نہ دیں گے ہرگز یہ شان ہے ہماری
ہر اک کی ہے دلاری اردو زباں ہماری

کتنا خلیلؔ تجھ کو ہے ناز اس زباں پر
ہے جان سے بھی پیاری اردو زباں ہماری
 
شمولیت
دسمبر 01، 2016
پیغامات
141
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
71
طرحی غزل

محمد شبير كشش
پیاری زباں ہماری اردو زباں ہماری
سب پہ رہے یہ بھاری اردو زباں ہماری
خون جگر سے سینچا خاک وطن کو ہم نے
جاں اپنی یوں گنوا دی اردو زباں ہماری
ہندو هو ،سکھ،عیسائی سب کی زباں الگ ہے
لیکن ہے ان میں جاری اردو زباں ہماری
چرچا ہے ہر گلی میں اردو رہی نہ باقی
لوگوں نے یوں گنوائی اردو زباں ہماری
بے کس ہوں بے زباں ہوں بے بس ہوں بے بیاں ہوں
ہے یہ زباں پہ جاری اردو زباں ہماری
ہے داستاں الم کی سن لو کششؔ ذرا تم
پھرتی ہے ماری ماری اردو زباں ہماری
 
Top