• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سجدہ شکر کے احکامات:

شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
857
ری ایکشن اسکور
29
پوائنٹ
69
نعمت کے حصول یا مصیب کے دور ہونے پر جو سجدہ کیا جاتا ہے اسے سجدہ شکر کہتے ہیں۔

.

سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ یان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ کے پاس جب کوئی خوشی کی خبر آتی یا آپ ﷺ کو بشارت دی جاتی تو آپ ﷺ اللہ کا شکر کرتے ہوئے سجدے میں گر جاتے تھے۔ (سنن ابی داود: 2774)

سجدہ شکرایک ہی سجدہ کیا جائے گا، اور اس کی کیفیت بالکل نماز کے سجدے کی طرح ہے۔

سجدہ تلاوت کے لیے باوضو ہونا اور قبلہ رخ ہونا شرط نہیں ہے، لیکن باوضو اور قبلے کی طرف رخ کر کے سجدہ کرنا افضل ہے۔

نماز کے ممنوعہ اوقات میں بھی سجدہ شکر کیا جا سکتا ہے کیونکہ یہ نماز نہیں ہے۔

نماز میں سجدہ شکر کرنا جائز نہیں ہے کیونکہ اس کا سبب نماز کے خارج سے ہے، اگر کوئی شخص نماز میں سجدہ شکر کرے گا تو اس کی نماز باطل ہو جائے گی، البتہ اگر بھول کر یا جہالت کی وجہ سے نماز میں سجدہ شکر کر لے تونماز باطل نہیں ہو گی۔
 
Top