• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سحر کا انتخاب

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
سحر کا انتخاب

جلتا ہے جن کا خون چراغوں‌میں رات بھر
ان غم زدوں سے پوچھے کوئی قیمت سحر


اس کے باوصف کہ ہر سمت اندھیرا ہے محیط
ہم ہیں وہ لوگ جو امید سحر رکھتے ہیں


خال خال اس قوم میں اب تک نظر آتے ہیں وہ
کرتے ہیں اشک سحر گاہی سے جو ظالم وضو


میں نے پایا ہے اسے اشک سحر گاہی میں
جس در نایاب سے خالی ہے صدف کی آغوش


اعجاز ہے کسی کا یا گردش زمانہ
ٹوٹا ہے ایشیا میں سحر فرنگیانہ


تیرگی عالم کو آخر ایک دن چھٹ ہی جانا ہے
سحر کے عاشق سحر کی خاطر خود سورج بن جاتے ہیں


بڑا مبارک جہاد ہے یہ سحر کی امید رکھنا زندہ
نہ چین عظمتوں کو لینے دینا شبوں کی نیند اڑائے رکھنا


دیکھنا یہ ہے کہ اس باطل وحق کے دن میں
رات مرتی ہے کہ زنجیر سحر ہوتی ہے
آخری فتح میری ہے میرا ایمان ہے یہ
جس طرح ڈوبتے سورج کو خبر ہوتی ہے ۔

 
Top