کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
سستے حج کی سہولت فراہم کرنے کیلئے حکومت کا بحری جہاز چلانے کا منصوبہ
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پاکستان مہنگائی کے پیش نظرغریب لوگوں کو سستے حج کی سہولت کیلئے بحری جہاز چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس سے عازمین حج کو 25 سے 30 ہزار روپے کرایے میں سعودی عرب پہنچائینگے، وزیراعظم کی منظوری کے بعد اس منصوبے کا آغاز آئندہ حج سیزن میں ہو گا۔وفاقی وزیر پورٹس اینڈشپنگ کامران مائیکل نے بتایا کہ پاکستان میں حج پر تقریباً ساڑھے تین لاکھ روپے کے اخراجات آ رہے ہیں جس کی وجہ سے غریب آدمی کے لیے حج کا فریضہ انجام دینا بڑامشکل کام ہے،
سستے حج منصوبہ کے سلسلے میں یورپ سے تیزرفتاربحری جہاز لیے جا رہے ہیں جن کے ذریعے چھ روزکے اندر حاجیوں کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا اور ان کو کھانے پینے کی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔
ایکسپریس سے خصوصی گفتگو میں اُن کا کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی کو ساتھ ملا کر جہاز میں تجارتی سامان بھی ساتھ لے جایا جائے گا، کسٹم اور امیگریشن کے معاملات پر بات چیت چل رہی ہے ،
اگلے مرحلے میں بلوچستان سے ایران جانیوالے زائرین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے زائرین کو سمندر کے راستے جہازوں کے ذریعے ایران سے پہنچایا جائے گا۔
روزنامہ پاکستان: 24 فروری 2014