• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعودی ایمبیسی کی نئی پالیسی، عمرہ ویزوں کے اخراجات میں مزید اضافہ

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
سعودی ایمبیسی کی نئی پالیسی، عمرہ ویزوں کے اخراجات میں مزید اضافہ

13 نومبر 2014 (20:56)

ملتان (ویب ڈیسک) ورک اور وزٹ ویزہ کے حصول کیلئے پاکستانی شہریوں کی میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کے نام پر ہزاروں روپے کا اضافی بوجھ پہلے ہی ڈالا جا رہا تھا

اب ایک نئی فرنچائز ”اعتماد“ کے نام سے وجود میں آ گئی ہے جس کے دفاتر لاہور‘ کراچی اور اسلام آباد میں کھل چکے ہیں

جس سے ورک اور وزٹ ویزوں کے بعد اب عمرہ ویزوں کے حصول کے لئے نہ صرف معتمدین کو تھمب اور آنکھوں کی تصدیق کے لئے لاہور‘ اسلام آباد اور کراچی کا سفر کرنا پڑے گا بلکہ اس سفر پر اٹھنے والے ہزاروں کے اخراجات سمیت 600 روپے فی کس بھی ادا کرنا پڑیں گے۔

سعودی ایمبیسز عمرہ ویزے براہ راست اعتماد نامی کمپنی کو جاری کریگی جبکہ عمرہ کے کاروبار سے منسلک ٹریولز ایجنٹس کے مطابق اس نئے بحران سے نہ صرف معتمدین اور ٹریول ایجنٹس متاثر ہوں گے بلکہ اس شعبہ سے منسلک ہزاروں خاندان متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

ح
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

اخبار والے نے اخراجات میں مزید اضافہ عنوان دے دیا مگر یہ ملک میں خطرات کی پیش نظر انگوٹھا پرنٹ اور آنکھیں سکین عمرہ ویزہ پر بھی کئے جائیں گے دوسرا، کچھ لوگوں کے پاس دوسری کوئی چوائس نہیں ہوتی کہ وہ ورکنگ ویزہ حاصل کر سکیں، ایسے لوگ عمرہ کے ویزہ پر وہاں جا کر غائب ہو جاتے ہیں اور اپنے کسی دوست، عزیز کی مدد سے وہاں کام کرتے ہیں اور ان میں سے کچھ پیسے اکٹھے ہونے پر دوسرا پاسپورٹ سے ورکنگ ویزہ حاصل کر لیتے ہیں اور کچھ اسی طرح اللیگل کام کرتے رہتے ہیں جب تک پکڑے نہ جائیں اس لئے وزٹ ویزہ پر بھی فنگر پرنٹس اور آئی سکین کی جائے گی تاکہ اس پر بھی کنٹرول کیا جا سکے۔

والسلام
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
سعودی عرب میں غیرملکیوں کی شامت آ گئی​
16 نومبر 2014 (19:40)

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی پولیس نے مملکت میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن کر کے 360 لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے جن میں 60 مطلوب افراد بھی شامل ہیں۔

ریاض شہر کے گورنر شہزادہ ترکی بن عبداللہ کی ہدایت پر پولیس نے چوری، شراب فروشی اور غیر قانونی ملازمین فراہم کرنے کے الزام میں گرفتاریاں کیں۔

پچھلے دو سال میں پولیس نے شہر کے صفوحہ ڈسٹرکٹ میں متعدد آپریشن کئے ہیں اور گرفتار شدگان میں بھاری اکثریت ایتھوپیا اور یمن کے باشندوں کی ہے۔

ذرائع کے مطابق مملکت میں اکثر جرائم غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی کرتے ہیں جن کی گرفتاریوں کیلئے بسوں اور ٹیکسیوں کی تلاش لی گئی اور تعمیراتی مقامات اور مزدوروں کی رہائشی جگہوں پر چھاپے مارے گئے۔

ایک مقامی اخبار کے حالیہ سروے کے مطابق دارالحکومت کے علاقوں صفوحہ، شمیسی، ناصریہ، فیصلیہ، کیرہ اور لعبثہ میں جرائم کی شرح نسبتاً زیادہ ہے اور انہیں علاقوں میں پولیس کی کارروائیوں پر زور دیا جارہا ہے۔

ح
 
Top