کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
سعودی بادشاہ کو آن لائن پیغام بھیجیں
اخبار عرب نیوز کے مطابق اس ویب سائٹ کے ذریعے سعودی شہری سرکاری محکموں کے خلاف شکایت کر سکتے ہیں۔سعودی بادشاہ کے حکم پر بنائی گئی ویب سائٹ کے ذریعے سعودی عرب میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے شہری ملک کے بادشاہ کو براہ راست پیغام بھیج سکیں گے۔
اخبار سعودی گزٹ کے مطابق تواصل (مواصلات) نامی ویب سائٹ سعودی بادشاہ عبدللہ کے حکم پر لانچ کی گئی ہے جو اپنے شہریوں کی شکایت، خیالات اور مشورے سننے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
اخبار عرب نیوز کے مطابق اس ویب سائٹ کے ذریعے سعودی شہری سرکاری محکموں کے خلاف شکایات درج کروا سکتے ہیں اور طبی امداد کے لیے بھی درخواست کر سکتے ہیں۔
ویب سائٹ پر شائع ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 'لوگ سرکاری محکموں کی فراہم کردہ خدمات میں خامیوں کے بارے میں بادشاہ کو معلومات دے سکتے ہیں اور تمام شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے موزوں اقدامات کی سفارش کر سکتے ہیں۔'
ماضی سعودی عرب کا انٹر نیٹ کے ساتھ رشتہ مشکلات کا شکار رہا ہے۔
ایک طرف تو وہ اپنے آپ کو 'انٹرنیٹ سے منسلک معاشرے' کے طور پر پیش کرتا ہے جہاں لاکھوں لوگ روزمرہ کے کام کاج کے کاموں کے لیے انٹرنیٹ پر انحصار کرتے ہیں، لیکن دوسری طرف سعودی عرب ہزاروں غیر ملکی ویب سائٹوں کو فلٹر کرنے کا بھی اعتراف کرتا ہے جو ان کے بقول سعودی اخلاقی اقدار کے منافی ہیں۔
جمعـہ 2 مئ 2014