کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
سعودی حکام نے ’اسلام‘ کے خلاف بڑی سازش کو ناکام بنا دیا
روزنامہ پاکستان 22 ستمبر 2015 (14:22)
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکام نے ’اسلام ‘ کے خلاف بڑی سازش ناکام بنا دی اور قرآن مجید کی 70 ہزار جعلی کاپیاں ضبط کر لیں ۔
اخبار ’سعودی گزٹ‘ کے مطابق حکام نے بتایا کہ اُنہوں نے حج سیزن کے دوران قرآن مجید کی 70 ہزار جعلی کاپیوں کی تقسیم ناکام بنا دی ۔
حج کے اہم فرائض کی ادائیگی کے مقام مکہ مکرمہ کے قریب ہی واقع الجموم گاﺅں میں ایک ٹرک کو روکا گیا اور چھان بین کے بعد ٹرک میں موجود قرآن پاک کے جعلی نسخے برآمد کر لیے تاہم کسی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہو سکی ۔
قرآن مجید کے جعلی نسخوں کو حجاج کرام میں تقسیم کرنے کی کوشش کو کافروں کی اسلام کے خلاف بڑی سازش قرار دیا جا رہا ہے لیکن کوئی شک نہیں کہ کافروں کو ہی شکست ہو گی کیونکہ قرآن مجید کی حفاظت کا ذمہ اللہ تعالی نے خود اٹھا رکھا ہے۔
=========
شکر الحمداللہ! اگر یہ کاپیاں تقسیم ہو کے حجاج اپنے ساتھ لے جاتے اور بعد میں ایرر سامنے آنے پر اسلام سے حکومت سعودی عرب کے لئے الگ سے مشکلات پیدا ہو جانیں تھی۔ اللہ سبحان تعالی نے بڑی آفت سے بچا لیا۔