• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعودی حکومت نے آن لائن عمرہ ویزہ کی سہولت متعارف کرا دی

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
سعودی حکومت نے آن لائن عمرہ ویزہ کی سہولت متعارف کرا دی

ریاض (این این آئی) سعودی حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے معتمرین کے لیے آن لائن عمرہ ویزہ کی سہولت متعارف کرا دی۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے ‘‘مقام ’’ کے عنوان سے ویب سائٹ جاری کی ہے جس کے ذریعے عمرہ ویزہ اور پیکیج آن لائن حاصل کیا جا سکے گا۔ اس ضمن میں نائب وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح بن سلیمان مشاط نے بتایا کہ ویب سائٹ پر لاگ ان کرنے سے عمرہ خدمات آن لائن حاصل کی جاسکتی ہیں۔

ویب سائٹ کے اجراء سے 157 ممالک میں رہنے والے مسلمانوں کو کافی فائدہ ہو گا ۔ ان ممالک سے آنے والے معتمرین براہ راست ویب سائٹ کے ذریعے عمرہ پیکیج حاصل کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر عبدالفتاح کا مزید کہنا تھا کہ اب تک تجرباتی طور پر ویب سائٹ سے 30 کمپنیاں اور ادارے منسلک کئے گئے ہیں جن کے ذریعے گزشتہ برس 1439 ھ کے دوران آنے والے معتمرین کی تعداد 11 لاکھ کے قریب رہی۔


روزنامہ پاکستان

Feb 05, 2019
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

kindly link share krain
اوپر پوسٹ میں لال رنگ میں "مقام" لکھا ہوا ہے اسے کلک کریں ویب سائٹ کھل جائے گی۔

والسلام
 
Top