• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعودی خاتون کا برطانوی شوہر مذہبی پولیس سے زد و کوب

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
سعودی خاتون کا برطانوی شوہر مذہبی پولیس سے زد و کوب

بچنے کیلیے دونوں گاڑی میں بند، سفارت خانے کو مداخلت کرنا پڑی​

برطانوی شہری اور اس کی سعودی اہلیہ سعودی مذہبی پولیس کو مطلوب ٹھہر گئے۔ شوہر کو مبینہ طور پر مذہبی پولیس نے زدو کوب بھی کیا۔ مذہبی پولیس نے مذکورہ میاں بیوی کی اس گاڑی پر بھی مکے برسائے جس میں دونوں نے خود کو پولیس کی پٹائی سے بچنے کے لیے بند کر لیا تھا۔

مذہبی پولیس کے اہلکاروں نے گاڑی کو کھکھٹاتے ہوئے دونوں میاں بیوی کو گاڑی سے باہر آنے کے لیے اور پولیس سے تعاون کے لیے کہا۔

اس سلسلے تقریبا دس سیکنڈز پر محیط ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی ہے۔ جس میں گاڑی میں بند برطانوی شوہر اور سعودی اہلیہ کو دکھایا گیا ہے۔

اس ویڈیو میں برطانوی شہری چلا رہا ہے کہ اس کے ساتھ اس کی بیوی ہے۔ ایک عینی شاہد کے مطابق برطانوی شہری کا نام پیٹر ہاورتھ اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک شاپنگ مال میں موجود تھا، جہاں سے مذہبی پولیس نے ان دونوں کا تعاقب شروع کیا۔

اس برطانوی شہری نے شاپنگ مال کے ایسے کاونٹر سے رجوع کیا جو صرف خواتین کے لیے مخصوص ہے ۔ مذہبی پولیس نے برطانوی شہری سے پوچھا کہ وہ خواتین کے لیے مخصوص کاونٹر پر کیوں آیا؟

برطانوی شہری نے جواب دیا اس کے ساتھ اس کی اہلیہ موجود ہے۔ برطانوی شہری جب شاپنگ مال سے خریداری کے بعد نکلا تو مذہبی پولیس اور اس کے درمیان توتکار بھی ہوئی۔

پولیس نے برطانوی شہری اور اس کی گاڑی کی تصاویر بنانا شروع کیں تو برطانوی شہری نے بھی جوابا مذہبی پولیس کی گاڑی کی تصاویر بنا لیں۔ اس پر پولیس نے اس سے کہا کیمرا پولیس کے حوالے کر دے، لیکن اس نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔

تب اس پر اہلکار جھپٹے اور وہ نیچے گر گیا۔ برطانوی شہری نے اٹھنے کی کوشش کی تو اس دوران ایک اور اہلکار اس کے اوپر جھپٹا۔ اس دوران برطانوی شہری کی اہلیہ خود کو دنگے سے بچانے کے لیے گاڑی پر سوار ہو گئی۔

برطانوی شہری بھی بھاگ کر گاڑی میں پہنچ گیا اور دونوں نے اپنی گاڑی کے دروازے بند کر لیے۔ مذہبی پولیس کے اہلکاروں نے تب گاڑی کے دروازے کھکھٹا کر انہیں باہر آنے کے لیے کہا تاہم انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔

گاڑی میں محصور میاں بیوی نے پولیس کو کال کر دی اور تھوڑی ہی دیر میں پولیس موقع پر پہنچے گئی۔ تاہم پولیس اہلکاروں نے موقع پر مذہبی پولیس کو دیکھا تو مداخلت نہیں کی۔

کچھ ہی دیر میں برطانوی سفارت خانے نے سفارتی گاڑی موقع پر بھیج دی تاکہ برطانوی شہری کو اس کے گھر بھجوایا جا سکے، بعد ازاں سفارت خانے کی طرف سے اس کی حفاظت کے لیے محافظ بھی فراہم کیے گئے۔

پولیس نے گھر پہنچنے کے اسے بلاکر دریافت کیا کہ کیا معاملہ پیش آیا؟ پولیس نے عینی شاہدوں سے بھی سوال و جواب کیے تاکہ حقائق معلوم کیے جا سکیں۔

ریاض ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ: منگل 7 ذیعقدہ 1435هـ - 2 ستمبر 2014م

 

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,899
پوائنٹ
436
کیا مذہبی پولیس کا یہ رویہ درست ہے - ؟؟؟
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
درست ھے باکی شام کو
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

ہر شہری/ سٹیزن اپنے ملک میں ہو یا کسی دوسرے ملک میں ٹیمپریری/ پرمننٹ قیام پر ہو اس ملک کے قانون کا احترام سب پر لازم ھے۔

سٹاپ اینڈ سرچ: موبائل پولیس کسی بھی شہری کو شک کی بنا پر اسے روک کر سوال جواب کر سکتی ھے اگر وہ متمعن ہو تو ٹھیک ورنہ پھر پولیس سٹیشن ضابط کے سامنے پیش ہونا پڑتا ھے جس پر اگر آپ اپنی سچائی کا ٹھوس ثبوت پیش کر دیتے ہیں تو وہ آپ سے معذرت کر کے عزت سے جانے کو کہیں گے۔ اینڈ سرچ پر شہری اگر پولیس کے ساتھ تعاون نہیں کرے گا تو پھر اسے گرفتار کیا جاتا ھے اور اس پر اگر وہ گرفتاری نہیں دیتا تو پھر اسے قابو کرنے کے لئے کوئی بھی حربہ استعمال میں لایا جا سکتا ھے۔

نیچے ایک کلپس دیکھیں یہ سعودی سٹیزن ھے۔ خیال رہے جب یہ یورپ جاتے ہیں تو پھر کندورا جہاز میں ہی چھوڑ دیتے ہیں۔

والسلام
 

گنہگار

مبتدی
شمولیت
اگست 09، 2014
پیغامات
70
ری ایکشن اسکور
39
پوائنٹ
24
بہت خوووب
تکبروالوں کا یہی انجام ہونا چاہیے کم سے کم اس پر بھی عقل آ جائے تو شکر
مغرب کی نظروں میں ان فراری والوں کی کتنی اوقات ہے اس کااندازہ ہوگیا ہوگا
 
Top