بخاری سید
رکن
- شمولیت
- مارچ 03، 2013
- پیغامات
- 255
- ری ایکشن اسکور
- 470
- پوائنٹ
- 77
اطلاعات کے مطابق ایک سعودی شہزادے نے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے قریب واقع ڈزنی لینڈ میں تقریباً دو کروڑ ڈالر خرچ کیے ہیں۔
شہزادہ فہد السعود نے بائیس سے چوبیس مئی کے لیے پورا ڈزنی لینڈ بُک کرا لیا تھا۔ وہ ڈزنی لینڈ ڈگری ملنے کا جشن منانے گئے تھے۔
ڈزنی لینڈکی منتظم کمپنی یورو ڈزنی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سعودی شہزادے نے تین روز کے لیے پورا پارک بُک کرایا تھا۔
ایک کروڑ پچانوے لاکھ ڈالر کے اس جشن میں ان کے ہمراہ کئی افراد تھے۔
یورو ڈزنی کے مطابق افراد یا کمپنیاں اس قسم کے نجی جشن کرتے رہتے ہیں۔
یورو ڈزنی نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا'سعودی شہزادے کے جشن کے لیے خصوصی شو تیار کیے گئے تھے جن میں نایاب ڈزنی کے کردار بھی شامل تھے۔
کمپنی کا کہنا تھا کہ شہزادے کے لیے خاص سکیورٹی کا انتظام کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ہر سال ایک کروڑ ساٹھ لاکھ افراد ڈزنی لینڈ آتے ہیں۔ تاہم یورو ڈزنی کا کہنا ہے کہ 1992 میں قیام کے بعد سے اب تک منافع بخش نہیں بنایا جا سکا۔
یورو ڈزنی کے مطابق پچھلے سال کی پہلی ششماہی میں 121 ملین یوروز کا نقصان ہوا جبکہ اس سے پچھلے سال کی پہلی ششماہی میں 99.5 ملین یوروز کا نقصان ہوا تھا۔
ربط