• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعودی شہریوں کو 'دہشتگردی' پر 20 سال قید ہو سکتی ہے

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
سعودی شہریوں کو 'دہشتگردی' پر 20 سال قید ہو سکتی ہے

سعودی عرب میں ایک شاہی حکم نامے کے مطابق شام یا دیگر ممالک میں لڑنے والے جنگجو سعودی شہریوں کو تین سے 20 سال قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔

شاہ عبداللہ کی جانب سے جاری کیے گئے اس حکم نامے کے تحت حکومت کی جانب سے دہشت گرد قرار دی جانی والی تنظیموں یا گروہوں میں شمولیت یا ایک کی تائید کرنے والے سعودی شہریوں کو بھی یہی سزا سنائی جا سکے گی، چاہے یہ اقدام سعودی عرب میں کیا جائے یا بیرونِ ملک۔

شام میں صدر بشار الاسد کے خلاف جنگ میں متعدد سعودی شہری شریک ہیں اور سعودی حکومت اس جنگ میں چند باغی گروہوں کی حمایت کرتی ہے۔

تاہم سعودی حکام کو خدشہ ہے کہ جہادی نظریات والے جنگجو افراد کی توجہ کا مرکز ان کی اپنی ہی سرزمین نہ بن جائے۔ ماضی میں ایسے واقعات دیکھے گئے ہیں جب افغانستان یا بوسنیا سے لوٹنے والے جنگجوؤں نے سعودی شاہی خاندان کے خلاف کارروائیوں کی کوششیں کی ہیں۔

سعودی حکام کے مطابق دہشت گردی کے خلاف یہ نیا قانون ملک میں فوری طور پر نافذ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس نئے قانون پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چونکہ اس نئے قانون میں دہشت گردی کی تعریف واضح نہیں کی گئی، اسے پرامن سیاسی مخالفت ختم کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی حکام انسانی حقوق کے کارکنان کو خاموش کرنے اور پرامن مخالفت کو ختم کرنے کے لیے اپنی صلاحیت کو قانونی تحفظ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

منگل 4 فروری 2014
 
Top