• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعودی عالم نے نوجوان جوڑوں کو خوشخبری سنا دی لیکن ساتھ لڑکیوں کو یہ بھی کہہ دیا کہ۔۔۔

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
سعودی عالم نے نوجوان جوڑوں کو خوشخبری سنا دی

لیکن ساتھ لڑکیوں کو یہ بھی کہہ دیا کہ۔۔۔

06 فروری 2015

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارے ہاں بچوں کی مرضی معلوم کئے بغیر ان کے رشتے طے کرنے کا رواج بہت عام ہے جس کا ایک لازمی نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اس قسم کی شادیاں شدید تلخی اور مسائل کا شکار ہو جاتی ہیں اور اس کا حل یہی ہے کہ رشتوں کے معاملات طے کرتے وقت مذہب کے احکامات کو مدنظر رکھا جائے۔

سعودی عرب کے ممتاز مفتی شیخ عبدالرحمن البراق نے فتویٰ جاری کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ منگنی سے پہلے لڑکے کو اجازت ہے کہ وہ لڑکی کو دیکھ سکے لیکن اس کے لئے شرط یہ ہے کہ لڑکی میک اپ اور بناﺅ سنگھار نہ کرے اور اس کے والدین اس ملاقات کا اہتمام اس طرح سے کریں کہ لڑکی کو یہ خبر نہ ہو کہ کوئی اسے دیکھنے کی نیت سے آیا ہے۔

فتوے میں کہا گیا ہے کہ لڑکی کو مطلع نہ کرنا اس لئے ضروری ہے کہ اسے یہ محسوس نہ ہو کہ گویا وہ کوئی چیز ہے کہ جسے فروخت کے لئے پیش کیا جا رہا ہے اور مزید یہ کہ اگر لڑکا بات آگے نہ بڑھانا چاہے تو یہ امر لڑکی کے لئے مایوسی اور دکھ کا باعث نہ بنے۔


ح



 
Top