کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
سعودی عالم کا وہ بیان جسے سن کر آپ سر پکڑ لیں گے
17 فروری 2015 ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک سعودی عالم دین نے زمین کے سورج کے گرد گردش کرنے سے متعلق نظریات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمین نہیں بلکہ سورج زمین کے گرد گھومتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عالم کے بیان پر مبنی اس ویڈیو کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس پر کڑی تنقید کا سامنا ہے جس میں ایک نوجوان کی طرف سے ایک سوال کے جواب میں شیخ بندر الخبری نے جواب دیا کہ زمین گھوم نہیں رہی بلکہ اپنی جگہ ہر دم ساکن رہتی ہے۔
اپنے اس دعوے کو تقویت دینے کیلئے انہوں نے ایک مضحکہ خیز منطق بھی پیش کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں سعودی عرب سے چین جانا ہو تو ہم جہاز کا استعمال کرتے ہیں، اگر زمین اپنی جگہ ساکن نہیں ہوتی تو جہاز آ گے حرکت نہیں کر پاتا اور چین خود بخود گھوم کر جہاز تک آ جاتا کیوں کہ دنیا گھوم رہی ہوتی۔
سعودی عالم کے اس بیان کے بعد انہیں لوگوں کی طرف سے اس مسلمہ حقیقت کو جھٹلانے پر سخت برہمی کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔
ح