کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
سعودی عرب: اب عمرے کا ویزا سیاحت کے کام آ سکے گا!
پیر 25 اپریل 2016مریاض ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ
سعودی کمیشن برائے سیاحت اور قومی ورثہ کے سربراہ شہزادہ سلطان بن سلمان نے ایک نئے پروگرام کا اجراء کیا ہے جس کے تحت عمرہ زائرین اپنے ویزوں کو سیاحت کے ویزے میں تبدیل کر سکیں گے۔
کمیشن برائے سیاحت کا یہ پروگرام اس کے "سلطنت سعودی عرب مسلمانوں کی منزل" منصوبے کا اہم جز ہے جو کہ کمیشن کی جانب سے کئی سال قبل تجویز کیا گیا تھا۔
ریاض میں افتتاحی تقریب کے بعد جاری کئے جانے والے بیان میں بتایا گیا کہ شہزادہ سلطان کا کہنا تھا کہ ایسے پروگرامز کا مقصد عمرہ زائرین کو ایسے مواقع فراہم کرنا ہے کہ وہ ملک کے اہم مقامات، اسلامی تاریخ کے مقامات، سیاحوں کی دلچسپی کے مقامات کو دیکھ سکیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمرہ زائرین، عمرے کی تکمیل کے بعد ثقافتی، طبی، تعلیمی اور تجارتی دورے اور مختلف نوعیت کی نمائشوں اور کانفرنسوں میں شرکت کر سکیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بزنس ویزا رکھنے والے افراد اور خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے شہری بھی عمرے کے بعد ویزے کی نوعیت تبدیل کرنے کے اس موقع سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
شہزادہ سلطان بن سلمان کا مزید کہنا تھا کہ کمیشن یہ منصوبہ وزارت داخلہ، خارجہ امور اور وزارت حج کے تعاون سے مکمل کر رہا ہے۔
شہزادہ سلمان کے مطابق یہ پروگرام متعدد سال قبل شروع کیا گیا تھا اور اس کی ریسرچ کرنے میں کافی وقت صرف ہو گیا۔ اس وقت عمرہ ویزا کو سیاحتی ویزے میں منتقل کرنے کے وسائل سمیت کئی دیگر مشکلات راہ میں حائل تھیں۔
ح