• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعودی عرب: تیل کی قیمتوں میں 50 فی صد تک اضافہ

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
سعودی عرب: تیل کی قیمتوں میں 50 فی صد تک اضافہ
منگل 29 دسمبر 2015م
الریاض ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ

سعودی عرب کی کابینہ نے تیل کی مختلف مصنوعات کی قیمتوں میں پچاس فی صد تک اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق منگل سے ہو گا۔

سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں وزارتی کونسل کے اجلاس میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس فیصلے سے بجلی ، پانی ، ڈیزل اور کیروسین کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔

سعودی وزارتی کونسل کے فیصلے کے مطابق اعلیٰ درجے کے پیٹرول کی فی بیرل قیمت 0.60 ریال سے بڑھا کر 0.90 ریال (50 فی صد اضافہ) کر دی گئی ہے۔ لوئرگریڈ پیٹرول کی قیمت 0.45 سے بڑھا کر 0.75 کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں دوسرے خلیجی ممالک کے مقابلے میں تیل کی قیمتیں سب سے کم ہیں۔

سعودی وزارت خزانہ نے جامع اقتصادی اور مالی اصلاحات کے تحت تیل کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی تھی اور اس کو سوموار کو خادم الحرمین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا گیا تھا۔

قبل ازیں کابینہ کے اجلاس میں مالی سال 2016ء کے لیے 840 ارب ریال مالیت کا بجٹ پیش کیا گیا ہے۔ اجلاس میں وزارت خزانہ کی جانب سے ایندھن ، بجلی اور پانی پر زرِتلافی سے متعلق نظرثانی کا منصوبہ پیش کیا گیا ہے۔وزارت کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر آیندہ پانچ سال کے دوران بتدریج توانائی، پانی اور بجلی کی قیمتوں میں نظرثانی پر غور کر رہی ہے۔

وزارت خزانہ نے بجٹ خسارے پر قابو پانے کے لیے اخراجات اور تن خواہوں میں کمی کے علاوہ سرکاری قرضے کے انتظام کے لیے ایک یونٹ بھی قائم کیا ہے اور یہ یونٹ حکومتی قرضوں کے انتظام وانصرام کے لیے مالیاتی حکمت عملی وضع کرنے کا ذمے دار ہو گا۔

ح

نوٹ: جاری ھے ، تجزیہ آخری پوسٹ میں۔
نیوز حالات حاضرہ پر معلومات کی شکل میں پیش کی جاتی ہیں ممبران سے گزارش ھے کہ وہ اگر اس پر اتفاق نہیں کرتے تو اچھے انداز میں اپنی رائے پیش کریں غیر متعلقہ رائے اور بدتمیزی سے پرہیز کریں۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

برطانیہ میں ستمبر 2001 تک پیٹرل کی قیمت 79۔0 pence (پیسے) تھی، ٹریڈ سینٹر حادثہ کے بعد پیٹرول کی قیمت بڑھتی ہوئی 50۔1 تک پہنچی۔ کچھ عرصہ ہوا پھر اس کی قیمت کم ہوتی ہوئی 98۔0 pence (پیسے) تک ہو چکی ھے آج کے دن تک اور حکومت نے اعلان کیا ہوا ھے کہ یہ مزید کم ہو کر وہیں پہنچے گی جہاں سے بڑھنی شروع ہوئی تھی۔

سعودی عرب میں تیل کی قیمت 50 فیصد بڑھ رہی یا گئی ھے اپنے لوکل شہریوں کے لئے، وجہ کیا ہو سکی ھے اگلی پوسٹ سے جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

والسلام
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
جہادی تیل ترکی کے راستے جاتا ہے

داعش والے جو تیل نکالتے ہیں اس کی ترسیل اور عالمی منڈی تک پہنچ میں ترکی کا جو کردار ہے، اس پر ایک عرصے سے شدید بحث ہو رہی ہے۔

شام کے سرحد سے لگے صوبہ ہاتائی سے ترکی کی پیپلز ریپبلک پارٹی کے رکن اسمبلی میحمت علی ادیب اوغلو نے سپتنک کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ تیل کی تجارت صرف داعش کے جنگجو ہی نہیں بلکہ القاعدہ سے وابستہ "جبہۃ النصرہ" اور شام کی مسلح حزب اختلاف والے بھی کرتے ہیں۔ " جس واحد راستے سے مختلف دہشت گرد گروہ تیل کو عالمی منڈی میں پہنچاتے ہیں وہ ترکی سے ہی گذرتا ہے" ادیب اوغلو نے زور دے کر کہا۔

ح

تیل کی اسمگلنگ سے داعش ہر مہینہ 5 کروڑ ڈالر کماتے ہیں

عراق اور شام کے مقبوضہ علاقوں میں نکالے جانے والے تیل کی اسمگلنگ سے داعش ہر مہینہ تقریباً 5 کروڑ ڈالر کماتے ہیں، عراقی انٹیلیجنس نے بتایا۔ خریداروں کے لئے داعش کے بیچے جانے والے تیل کی کم قیمت پرکشش ہے۔

کبھی اس تیل کی قیمت 35 ڈالر فی بیرل ہوتی ہے کبھی صرف 10 ڈالر فی بیرل۔ شام میں داعش کے قبضے میں تیل کے 253 کنویں ہیں جن سے روزانہ 30 ہزار بیرل تیل نکالا جاتا ہے۔ عراق میں داعش 10 تا 20 ہزار بیرل تیل نکالتے ہیں۔

ح

========

عرب ممالک میں تیل کی بڑھتی قیمت اور یورپئین ممالک میں تیل کی گرتی قیمت ، کس کے پیچھے کس کا ہاتھ وجہ خود جاننے کی کوشش کریں۔

والسلام

 
Top