• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعودی عرب: حرمین ریل کار کی تصاویر جاری

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
سعودی عرب: حرمین ریل کار کی تصاویر جاری

سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو ریلوے لائن کے ذریعے مربوط کرنے کے منصوبے پر کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ حرمین ریلوے پروجیکٹ کی نگراں ہسپانوی کمپنی نے سعودی جنرل آرگنائزیشین برائے ریلوے کے چیئرمین محمد خالد السویکت کو "حرمین ریل کار" کی تصاویر ارسال کی ہیں، جنہیں اب میڈیا پر مشتہر کر دیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق منصوبے کی ذمہ دار فرم کی جانب سے موتی کے رنگ کی ریل کار کے درجہ اول اور درجہ دوم کی سیٹوں کی تصاویر کے ساتھ ریل گاڑی کے اگلے بیرونی ڈاھانچے کو بھی دکھایا گیا ہے۔

جدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی ریلوے کے چیئرمین خالد السویکت نے بتایا کہ حرمین ریلوے لائن کا منصوبہ دو سال قبل شروع کیا گیا تھا اور سنہ 2016ء میں یہ پایہ تکمیل کو پہنچنے کے بعد شہریوں کی آمد ورفت کے لیے کھول دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا یہ حرمین ریل کار 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرے گی۔ ریل گاڑی کو بلند ترین درجہ حرارت برداشت کرنے، اونٹوں سے ٹکرانے اور دیگر حادثات سے حفاظت کے آلات بھی نصب ہوں گے۔ یہ ریل گاڑی مکہ معظمہ سے مدینہ منورہ کے درمیان کل پانچ اسٹیشنوں پر مختصر وقت کے لیے رُکے گی۔

جدہ ۔ مناف القثامی: ہفتہ 19 شوال 1435هـ - 16 اگست 2014م









 
Top