کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
سعودی عرب: 'خاتون میت کا پوسٹ مارٹم صرف لیڈی ڈاکٹر کرے'
سعودی عرب ایک روایت پرست سماج ہے۔
سعودی مفتی اعظم نے سعودی عرب کی وزارتِ صحت سے کہا ہے کہ وہ اس امر کو یقینی بنائیں کہ مملکت میں مرد ڈاکٹر مردہ خواتین کا پوسٹ مارٹم نہ کریں۔
سعودی اخبار عکاظ کے مطابق حکام نے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ الشیخ کے خط پر یہ حکم جاری کیا ہے کہ خواتین کی لاشوں کا بعد از مرگ معائنہ صرف خواتین ڈاکٹر ہی کریں۔
مفتی شیخ عبدالعزیز نے اپنے خط میں کہا کہ مسلمان کے جسم کی حرمت یکساں رہتی ہے چاہے وہ زندہ ہو یا مردہ۔
ان کا کہنا ہے کہ جس طرح کسی خاتون کی میت کو خواتین ہی غسل دیتی ہیں اسی طرح کسی خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم بھی صرف خواتین کو ہی کرنا چاہیے۔
عکاظ نیوز کے مطابق سعودی وزارتِ صحت کے نائب سیکریٹری ڈاکٹر عبدالعزیز محمد الحمیدی کا کہنا ہے کہ مفتی اعظم کا خط ملنے کے بعد مملکت کے تمام علاقوں میں وزارتِ صحت کے دفاتر کو اس سلسلے میں احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
ڈاکٹر عبدالعزیز کے مطابق ہسپتالوں میں تعینات عملے پر زور دیا گیا ہے کہ ہر ممکن حد تک کوشش کی جائے کہ خواتین کا پوسٹ مارٹم لیڈی ڈاکٹرز ہی کریں۔
سعودی عرب ایک روایت پرست سماج ہے اور وہاں ابھی بھی خواتین کو مرد رشتے دار کی اجازت کے بغیر ملازمت کرنے اور میڈیکل آپریشن کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
اتوار 1 دسمبر 2013