• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعودی عرب: رمضان سیل نے عوام کو دیوانہ بنا دیا

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
سعودی عرب: رمضان سیل نے عوام کو دیوانہ بنا دیا

رمضان المبارک کے دوران مشرقِ وسطیٰ سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں ’’سیلز پروموشنز‘‘ کا اہتمام معمول کی بات ہے، تاہم سعودی عرب کے مختلف شہروں میں قائم چین سٹور کی ایک شاخ کو آنے والے رمضان کی سیلز پروموشن اس وقت مہنگی پڑ گئی جب گاہوں کے حجوم نے دل موہ دینے والی رعایت سے فائدہ اٹھانے کے لئے فوڈ چین کی ایک برانچ پر ہلہ بول دیا۔


مائیگرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر کے مطابق گاہکوں کا انبوہ مقبول عام فوڈ اینڈ گراسری 'تمیمی مارکیٹ' پر خریداری کے لئے اتنی بڑی تعداد میں جمع ہوا کہ فوڈ چین کی ساری سجاوٹ دھری کی دھری رہ گئی۔'


ایک تصویر میں خریداری کی ٹرالی منہ تک بھری ہوئی ہے اور دوسرے گاہکوں کی طرف سے راستے میں گرائے جانے والے سامان کی وجہ سے اسے حرکت دینا ناممکن ہے۔


ایک اور تصویر میں مسور کی دال کے پھٹی ہوئی پیکنگ، اشیائے خورنی کے کھلے ڈبے اور تھیلے سٹور کی راہ داری میں پڑَے دیکھے جا سکتے ہیں جبکہ سامان رکھنے والے شیلف عوامی ہڑبونگ کی وجہ سے خالی پڑے ہیں۔

افراتفری کا آغاز معروف فوڈ چین کی جانب سے مختلف اشیائے خورنی بشمول پنیز، پھل، قیمہ، ویجٹیبل آئل اور صفائی کی اشیاء ڈیٹرجنٹس اور کاغذی ٹاولز کے حوالے سے دل موہ لینے والی بچت پیشکش کے پمفلٹس کی تقسیم کے بعد شروع ہوا۔


اس واقعے پر سماجی رابطے کے پلیٹ فارمز پر ملا جلا ردِ عمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔

یاد رہے کہ رمضان المبارک کے دوران خریدای عروج پر ہوتی ہے جسے دیکھ کر مغربی دنیا کے ریٹلر اسے 'رمضان رش' کا نام دیتے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ: ہفتہ 1 رمضان 1435هـ - 28 جون 2014م
 
Top