• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعودی عرب: غیر ملکی کارکنوں کیلیے رہاشی کارڈ کا منصوبہ

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
سعودی عرب: غیر ملکی کارکنوں کیلیے رہاشی کارڈ کا منصوبہ
شناختی کارڈ کی مدت پانچ سال تک ہو سکے گی: میجر جنرل سلیمان الیحیی
ریاض ۔۔۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ: منگل 2 صفر 1436هـ - 25 نومبر 2014م


غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کارکنوں کے خیر مقدم کے لیے سعودی حکومت نے پانچ سال کے لیے رہائشی اقامہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس پانچ سالہ اقامہ کا بنیادی مقصد سعودی عرب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنا ہے۔

اس سلسلے میں حکام نے پانچ سلہ اقامہ کے مجموعی طور پر تین نکات بیان کیے ہیں۔ اولاً غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی، ثایناً غیر ملکی کارکنوں کو ذہنا آسودہ رکھنا اور ثالثا ان ترقیاتی منصوبوں سے منسلک کارکنوں کے بچوں کی تعلیم میں تسلسل یقینی بنانا۔

پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے اس فیصلے کا ارم گروپ کے سی ایم ڈی صدیق احمد نے خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے اقامہ کو ایک سال سے پانچ سال تک وسعت دینا خوش آئند ہے۔

پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈی جی میجر جنرل سلیمان الیحیی نے اس بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا '' ہم نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ اقامہ کا نام تبدیل کر کے رہائشی شناختی کارڈ رکھا جائے گا جو کہ پانچ سال تک کے لیے ہو سکے گا۔''

ایک سوال پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا ''محکمہ یہ بھی سوچ رہا ہے کہ سعودی پاسپورٹ کی مدت تجدید ہر دس سال بعد شروع ہو۔'' تاہم فی الحال حکام نے یہ نہیں بتایا کہ پانچ سال کے لیے رہائشی شناختی کارڈ کب سے جاری کیا جائے گا۔

ایک باخبر ذریعے کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف کی منطوری کا انتظار کرنا ہو گا، ان کی طرف سے منظوری کے بعد ہی پانچ سال کے لیے رہائشی شناختی کارڈ جاری ہو سکیں گے۔

ح
 
Top