کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
سعودی عرب: فیملی ویزے کی مدت 6 ماہ مقرر
جمعرات 3 ربیع الاول 1436هـ - 25 دسمبر 2014م
الریاض ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ
سعودی عرب نے غیر ملکی شہریوں کے لیے فیملی ویزے کی زیادہ سے زیادہ مدت چھ ماہ مقرر کی ہے۔
سعودی ڈائریکٹوریٹ برائے امیگریشن اور پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ فیملی ویزے کی نئی مدت 180 دن مقرر کی گئی ہے۔ ویزے کی مدت کا آغاز سعودی عرب میں داخلے کے وقت کی گئی رجسٹریشن سے ہو گا ۔
محکمہ امیگریشن کے ترجمان کیپٹن احمد بن فہد الیحدان نے میڈیا کو بتایا کہ سعودی شہریوں اور ملک میں مقیم غیرملکی تارکین وطن کی بڑی تعداد نے بار بار مملکت میں غیرملکی فیملی کے قیام کی مدت کے بارے میں استفسارات کیے تھے۔ اس سلسلے میں عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ غیر ملکی فیملی کے مملکت میں قیام کے لیے ویزے کی مدت چھ ماہ رکھی گئی ہے۔
دنیا کے مختلف ملکوں میں موجود سعودی سفارت خانے، قونصل خانے اور نمائندہ دفاتر ویزے جاری کرنے کے مجاز ہیں۔ اگر سعودی عرب آنے والے کسی غیر ملکی خاندان نے اپنے وزٹ ویزے کی مدت میں توسیع کرانا ہو تو اس کو پہلی مدت ختم ہونے سے قبل متعلقہ حکام سے رجوع کرنا ہو گا۔
ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ حکومت نے ویزے کی مدت میں آن لائن سروسز کے ذریعے توسیع کی سہولت پہلے ہی دے دی ہے۔ کوئی بھی شخص اپنے ویزے کی مدت پر نظرثانی اور اس میں توسیع کے لیے آن لائن درخواست دے سکتا ہے۔
=====
خبر میں ایک طرف فیملی ویزہ کا لکھا ھے اور دوسری طرف وزٹ ویزہ کی مدت بڑھانے پر۔ دونوں الگ الگ کیٹگریز ہیں۔ فیملی ویزہ جس پر پرمننٹ ریزیڈنس ہوتا ھے اور وزٹ ویزہ جو چند دن یا مہینوں کا ہوتا ھے جو کسی کے لئے بھی حاصل کیا جا سکتا ھے جیسے اپنی فیملی کے لئے بھی مگر اسے فیملی ویزہ نہیں بلکہ وزٹ ویزہ ہی کہا جاتا ھے۔ کیا کوئی سعودی عرب سے بتا سکتا ھے کہ یہ خبر فیملی ویزہ پرمننٹ ریزیڈنس پر ھے یا فیملی کے وزٹ ویزہ پر کیونکہ وہاں شائد چند دن تک شور ہو جائے۔ شکریہ!