کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
سعودی عرب: قرآن مجید کے اغلاط والے نسخے ضبط
اغلاط والے نسخے بیرون ملک سے سعودی عرب لائے گئے تھے
اغلاط والے نسخے بیرون ملک سے سعودی عرب لائے گئے تھے
الریاض ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ: جمعرات 4 صفر 1436هـ - 27 نومبر 2014م
سعودی عرب میں حکام نے قرآن مجید کے طباعتی اغلاط والے نسخوں، دوسرے مذاہب اور فرقوں سے متعلق متن کی غلط تشریح والے نسخوں کو ضبط کر لیا ہے۔
سعودی عرب کے اسلامی امور، وقف، دعوت اور مشاورت کے وزیر شیخ صالح آل شیخ نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ قرآن مجید کے یہ نسخے سعودی مملکت سے باہر شائع کیے گئے تھے اور انھیں مساجد میں بعض خیر خواہان تقسیم کر رہے تھے۔
انھوں نے بتایا ہے کہ ''قرآن مجید کے یہ نسخے بعض عرب اور اسلامی ممالک میں شائع کیے گئے تھے اور انھیں وہاں سے سعودی عرب لایا گیا تھا۔ ان نسخوں کی اشاعت کے وقت احتیاط نہیں برتی گئی تھی اور بعض خیرخواہان ان میں موجود اغلاط سے آگاہ ہوئے بغیر ہی تقسیم کر رہے تھے اور وہ یہ خیال کر رہے تھے کہ ہر نسخہ غلطیوں سے مبرا ہے''۔
سعودی وزیر کے مطابق قرآن مجید کے ان نسخوں میں بعض آیات میں اغلاط تھیں اور اغلاط والے بعض نسخے مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے نزدیک سے بھی ملے ہیں۔ انھوں نے قرآن مجید کی اغلاط سے پاک طباعت اور اشاعت کے لیے شعور اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ح