• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعودی عرب:مسلح ڈکیتی کے جُرم میں دو پاکستانیوں کے سرقلم

حسن شبیر

مشہور رکن
شمولیت
مئی 18، 2013
پیغامات
802
ری ایکشن اسکور
1,834
پوائنٹ
196
سعودی عرب میں مسلح ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے جرم میں دوپاکستانیوں کے سر قلم کردیے گئے ہیں۔
سعودی وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق ان دونوں مجرموں کے ساحلی شہر جدہ میں سوموار کو سرقلم کیے گئے ہیں۔انھوں نے عدالت کے روبرو بنک صارفین کو گن پوائنٹ پر لوٹنے کے لیے ایک گینگ قائم کرنے کا اقرار کیا تھا۔ان دونوں پاکستانیوں پر مسلح ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے الزام میں فرد جرم عاید کی گئی تھی اور عدالت نے انھیں سزائے موت کا حکم دیا تھا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں سخت اسلامی سزائیں نافذ ہیں۔قتل ،منشیات کی اسمگلنگ، بدکاری اور مسلح ڈکیتی جیسے جرائم میں قصوروار دیے جانے والے مجرموں کو سزائے موت دی جاتی ہے اور بالعموم کھلے عام ان کے سرقلم کیے جاتے ہیں۔
اے ایف پی کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق سعودی عرب میں جنوری سے اب تک مختلف جرائم میں ملوث جن افراد کے سرقلم کیے جاچکے ہیں۔سال 2012ء میں سعودی عرب میں چھہتر افراد کو موت سے ہم کنار کیا گیا تھا۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال انہتر افراد کے سرقلم کیے گئے تھے۔

جدہ۔العربیہ ڈاٹ نیٹ ،ایجنسیاں
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
﴿ إِنَّما جَزٰؤُا۟ الَّذينَ يُحارِ‌بونَ اللَّـهَ وَرَ‌سولَهُ وَيَسعَونَ فِى الأَر‌ضِ فَسادًا أَن يُقَتَّلوا أَو يُصَلَّبوا أَو تُقَطَّعَ أَيديهِم وَأَر‌جُلُهُم مِن خِلـٰفٍ أَو يُنفَوا مِنَ الأَر‌ضِ ۚ ذٰلِكَ لَهُم خِزىٌ فِى الدُّنيا ۖ وَلَهُم فِى الـٔاخِرَ‌ةِ عَذابٌ عَظيمٌ ٣٣ ﴾ ... سورة المائدة

جو اللہ تعالیٰ سے اور اس کے رسول سے لڑیں اور زمین میں فساد کرتے پھریں ان کی سزا یہی ہے کہ وه قتل کر دیئے جائیں یا سولی چڑھا دیئے جائیں یا مخالف جانب سے ان کے ہاتھ پاوں کاٹ دیئے جائیں، یا انہیں جلاوطن کر دیا جائے، یہ تو ہوئی ان کی دنیوی ذلت اور خواری، اور آخرت میں ان کے لئے بڑا بھاری عذاب ہے (33)
 
Top