کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
سعودی عرب میں آن لائن نکاح رجسٹریشن کا آغاز
سعودی عرب میں آن لائن نکاح رجسٹریشن کا آغاز ہزاروں نکاح خواں حضرات کو خصوصی تربیت دی جائے گی
سعودی عرب میں آن لائن نکاح رجسٹریشن کا آغاز ہزاروں نکاح خواں حضرات کو خصوصی تربیت دی جائے گی
اتوار 7 اگست 2016م
العربیہ ڈاٹ نیٹ
سعودی عرب کی وزارت انصاف وقانون نے پیش آئند چند ہفتوں کے دوران ملک بھرمیں نکاح کی آن لائن رجسٹریشن کا پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ نکاح کی آن لائن رجسٹریشن سے میاں بیوی کے حقوق کا تحفظ ملے گا.
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وزارت انصاف و قانون کے سیکرٹری الشیخ عبدالعزیز الناصر نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت نے نکاح کی آن لائن رجسٹریشن کا پروگرام شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ آنے والے چند دنوں میں ملک بھرمیں عقد نکاح کا آن لائن اندراج شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال مملکت میں مجموعی طورپر ایک لاکھ 70 ہزار نکاح کی رجسٹریشن کی توقع ہے۔
الشیخ عبدالعزیز الناصر کا کہنا تھا کہ وزارت انصاف نکاح خوان حضرات کی جدید تقاضوں کے پیش نظر تربیت کا ایک نیا پروگرام بھی شروع کرنے والی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو آن لائن نکاح کی رجسٹریشن اور نکاح خوان حضرات کی رہ نمائی کے لیے عائلی بہبود کے لیے سرگرم ادارے کی معاونت لی جائے گی۔ اس ضمن میں 6533 نکاح خواں حضرات کی ابتدائی طور پر تربیت کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔
ح
-------------
نوٹ: شائد کوئی یہ سمجھ لے کہ آنلائن نکاح ہوا کریں گے تو ایسا نہیں، ایک مثال سے پاکستان کے ہر محلہ حکومت کی طرف سے رجسٹرڈ نکاح خواں موجود ہوتے ہیں اس لئے کبھی بھی کسی کو نکاح کے لئے نکاح خواں سے سپیشل اپائنمنٹ کی ضرورت نہیں کہیں سے بھی اس کا انتظام ہو سکتا ہے،
مگر گلف میں اکثر نکاح شرعی کورٹ میں ہوتے ہیں اور جیسے جیسے آبادی بڑھتی جا رہی ہے ویسے ہی مسائل بھی بڑھتے جا رہے ہیں، جس پر وہ ایک ڈپارٹمنٹ بنائیں گے جس میں 6533 نکاح خواں کو تربیت دی جائے گی اور یہ شائد پورے سعودی عرب کو کور کریں گے جیسا کہ شاید ہر شہر کے لئے انہیں تقسیم کر دیا جائے گا، اس پر طریقہ کار یہ ہو گا کہ ایک ویب سائٹ متعارف کروائیں گے، اور ساتھ میں وقت بھی بتایا جائے گا کہ مثلاً 1، 2، 3 ماہ پہلے رجسٹریشن کروانی ہے، اور کونسی تاریخ وہ بھی لکھدیں، جس میں نکاح کے لئے آنلائن رجسٹریشن ہو گی، ادارہ اس پر شادی کی تاریخ تہہ کرے گا، یا تو انہیں وہی تاریخ دے دی جائے گی یا ادارہ نکاح کی تاریخ تہہ کرے انہیں مطلع کرے گا۔
انگلینڈ میں انگلش شادی پر 3 ماہ پہلے رجسٹریشن کروانی پڑتی ہے۔ اور شرعی شادی پر نکاح خواں آسانی سے دستیاب ہوتے ہیں۔