• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعودی عرب میں دنیا کی سب سے اونچی عمارت کی تعمیر

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
سعودی عرب میں دنیا کی سب سے اونچی عمارت کی تعمیر

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ کچھ دہائیوں سے مختلف ممالک کے درمیان دنیا کی سب سے اونچی عمارت بنانے کا مقابلہ جاری ہے کبھی یہ اعزاز امریکہ کے پاس چلا جاتا ہے تو کبھی چین تو پھر کبھی دبئی اس ریکارڈ کو چھین لیتا ہے۔​
تاہم اب سعودی عرب کو بھی یہ ریکارڈ اپنے نام کرنے کی دھن سوار ہوئی ہے۔ سعودی عرب کے اقتصادی شہر جدہ میں دنیا کی سب سے بڑی عمارت بنانے کی تیاری شروع ہو چکی ہے۔ یہ پراجیکٹ کافی عرصے سے طوالت کا شکار ہوتا چلا آ رہا ہے تاہم اب اس پراجیکٹ پر زور و شور سے کام جاری ہے۔​
ایک برطانوی کمپنی نے اس پر باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا ہے اور اس عمارت کی تعمیر کا تخمینہ 1.2 ارب ڈالر (102 ارب روپے) لگایا گیا ہے جبکہ اس پر اگلے مہینے کام بھی شروع ہو جائے گا۔​
یہ عمارت تقریباً 3000 فٹ بلند ہوگی۔ ابتدائی طور پر اس کا نام"کنگ ڈم ٹاور" رکھا گیا ہے اور اس کی لمبائی 3,280 فٹ ہوگی اور یہ دنیا کی سب سے بڑی عمارت برج الخلیفہ سے بھی اونچا ہوگا، برج الخلیفہ کی اونچائی 2717 فٹ ہے۔​
 
Top