• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعودی عرب میں غیر ملکیوں کے خاندانوں کے لئے نہایت اہم خوشخبری

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
سعودی عرب میں غیر ملکیوں کے خاندانوں کے لئے نہایت اہم خوشخبری
25 اکتوبر 2014
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) مملکت سعودی عرب کے مقامی میڈیا کے مطابق اب بیرون ممالک سے آنے والے ملازمین کے اہل و عیال کو اقامہ کی منتقلی کے بغیر پرائیویٹ سیکٹر میں ہر قسم کی ملازمت کی اجازت ہوگی۔

مقامی اخبار نے وزیر برائے افرادی قوت کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے درخواست گزار کے پاس موثر اقامہ ہونا ضروری ہے،
عمر 60 سال سے کم ہو،
کسی اور ادارے میں ملازمت نہ کر رہا ہو
اور یہ بھی ضروری ہو گا کہ مذکورہ ملازمت کیلئے کوئی سعودی شہری امیدوار نہ ہو۔

اس فیصلے سے خواتین اور مرد امیدوار مساوی طور پر مستفید ہو سکیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے ہہ سہولت صرف پرائیویٹ اور انٹرنیشنل سکولوں کی ملازمت تک محدود تھی لیکن اب اسے پرائیویٹ سیکٹر میں ہر قسم کی ملازمتیں تک پھیلا دیا گیا ہے۔


ح
 
Top