کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
سعودی عرب میں غیر ملکیوں کے لیے انتہائی ضروری معلومات
09 فروری 2015 ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ فنگر پرنٹ رجسٹریشن نہ کروانے والے تمام غیر ملکیوں کے لئے اقامہ سے متعلق تمام خدمات منقطع کر دی گئی ہیں اور جب تک ان کی فنگر پرنٹ رجسٹریشن نہیں ہوتی ہے انہیں یہ خدمات فراہم نہیں کی جائیں گی۔
ان خدمات میں اقامہ کا اجراء، تجدید، معلومات کی منتقلی، مستقل خروج یا ایگزٹ ری انٹری ویزا، سپانسر شپ کی منتقلی اور دیگر خدمات شامل ہیں۔
محکمہ پاسپورٹ کے نمائندہ میجر جنرل احمد فہد کا کہنا ہے کہ مملکت میں موجود تمام غیر ملکی مرد و خواتین کے لئے فنگر پرنٹ رجسٹریشن کروانا ضروری ہے۔ انہوں نے غیر ملکیوں پر زور دیا ہے کہ اگر ان کی فنگر پرنٹ رجسٹریشن ابھی نہیں ہوئی ہے تو جلد از جلد اس کا اہتمام کریں کیونکہ اس کے بغیر محکمہ پاسپورٹ کی خدمات فراہم نہیں کی جائیں گی۔
فنگر پرنٹ مراکز کی تفصیلات ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ www.gdp.gov.sa پر دستیاب ہیں اور ویب سائٹ سے یہ بھی معلوم کیا جاسکتا ہے کہ کسی شخص کی فنگر پرنٹ رجسٹریشن ہوچکی ہے کہ نہیں۔
ح