کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
سعودی عرب میں مقیم افراد کے شناختی کارڈ کی تجدید میں تاخیر پر جرمانہ
سعودی عرب میں جنرل ڈائریکٹریٹ آف پاسپورٹس نے مملکت میں مقیم تمام غیر ملکیوں پر زور دیا ہے کہ وہ وزارت داخلہ کی الکٹرونک سروسز "اَبشِر" اور "مقیم" کے ذریعے اپنے "مقیم شناختی کارڈ" (Resident IdentityCard) کی جلد از جلد تجدید کرا لیں اور فیس کی مد میں مطلوبہ رقم بینکوں کے ذریعے ادا کریں۔ ڈائریکٹریٹ نے خبردار کیا ہے کہ مدت ختم ہونے کے بعد کارڈ کا حامل فرد پاسپورٹ سروسز سے استفادہ نہیں کر سکے گا اور اس کو نظام کے مطابق مالی جرمانے اور سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ڈائریکٹریٹ نے تصدیق کی ہے کہ شناختی کارڈ پر "تاخیر کا جرمانہ" اقامے کی مدت ختم ہونے کے تین روز بعد سے شروع ہو گا۔
اس کی رقم پہلی مرتبہ 500 ریال ہو گی
جب کہ دوسری مرتبہ تاخیر کی صورت میں یہ جرمانہ 1000 تک ہو گا۔
ڈائریکٹریٹ کے مطابق مقررہ مدت کے اندر exit اور return ویزا کی منسوخی یا تجدید پر کسی قسم کا جرمانہ عائد نہیں ہو گا۔
البتہ مقررہ مدت کے بعد منسوخی پر پہلی مرتبہ 1000 ریال
دوسری مرتبہ 2000 ریال اور تیسری مرتبہ 3000 ریال جرمانہ ہو گا۔
جنرل ڈائریکٹریٹ آف پاسپورٹس نے تمام مقیمین کو اپنا کارڈ کھونے یا اس کا غیر قانونی استعمال کرنے سے خبردار کیا ہے۔
یاد رہے کہ ویب سائٹ کے ذریعے درخواست کے بعد پہلی مرتبہ مقیم افراد کے لیے "شناختی کارڈ" کا اجراء کیا جا رہا ہے۔ یہ کارڈ ڈاک کے ذریعے درخواست دہندہ کو موصول ہو گا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ – مريم الجابر
اتوار 1 ربیع الاول 1439هـ - 19 نومبر 2017م
ح