• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کے لیے پاکستانی بینک نے انتہائی زبر دست سہولت متعارف کرا دی

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کے لیے پاکستانی بینک نے انتہائی زبر دست سہولت متعارف کرا دی​

15 فروری 2015

ریاض (نیوزڈیسک) نیشنل بینک آف پاکستان نے ایسے ATM کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو یہ سہولت فراہم کریں گے کہ پاکستان میں رہنے والی ان کی فیملیز با آسانی رقم نکال سکیں گی۔

بینک کے گلوبل ہوم ریمی ٹینسیز مینجمنٹ کے گروپ چیف خالد بن شاہین کا کہنا ہے کہ ان کے بینک نے سعودی مالی اداروں بشمول ال راحج، عرب نیشنل بینک، المودی ایکسچینج کمپنی، بینک البلد اور بینک الجزیرہ سے معاہدے کئے ہیں جس کی بدولت سعودی عرب میں مقیم پاکستانی جو بھی پیسہ نیشنل بینک کے ذریعے پاکستان بھیجیں گے، ان کے خاندان والوں کو فوراً مل جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لئے خصوصی ATM کارڈز پاکستان میں مقیم کھاتہ داروں کو جاری کئے جائیں گے جن کا استعمال کرتے ہوئے وہ کسی بھی وقت بینک کی کسی بھی ATM مشین سے رقم نکال سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلے مرحلے میں ایسے کھاتہ داروں کو انعامات بھی دئیے جائیں گے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ رقوم اس طریقے سے پاکستان بھجوائیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اس طرح نہ صرف ہم پاکستانیوں کی خدمت کر سکیں گے بلکہ یہ ملک و قوم کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر سال سعودی عرب میں مقیم پاکستانی 6 سے 7 ارب روپے زرمبادلہ بھیجتے ہیں جو کہ پاکستان کے کل زر مبادلہ کا 45 سے 50 فیصد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عام بینکنگ طریقے سے رقم بھیجنے میں 5 سے 10 دن لگ جاتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ غیر قانونی طریقے یعنی "ہنڈی" ’حوالے‘ کا استعمال کرتے ہیں جس میں رقم فوراً پاکستان منتقل ہو جاتی ہے لیکن اس کی وجہ سے ملک کی معیشت کو نقصان ہوتا ہے لہذا ضروری ہے کہ لوگوں کو ایسی سہولیات دی جائیں کہ وہ غیر قانونی طریقے سے ملک میں رقم نہ بھیجیں۔

ح
 
Top