کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کیلئے انتہائی ضروری معلومات، اب اپنے بچوں کو بھی۔۔۔
روزنامہ پاکستان، 15 جنوری 2016ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کے اہلخانہ کی فنگر پرنٹنگ سے متعلق ایک اہم اعلان میں کہا گیا ہے کہ اب 6 سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کی رجسٹریشن اور فنگر پرنٹنگ بھی لازمی ہو گی۔
’عرب نیوز‘ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے ہدایت جاری کی ہے کہ اب نئے ضوابط نافذ ہو چکے ہیں جن کے مطابق غیر ملکیوں کے اہلخانہ کی فنگر پرنٹنگ کے لئے کم از کم عمر چھ سال ہے۔ اس سے پہلے غیر ملکیوں کے 16 سال یا اس سے زائد عمر کے اہلخانہ کی فنگر پرنٹنگ ضروری تھی۔
محکمہ پاسپورٹ کے نمائندہ کا کہنا تھا کہ غیر ملکی اپنے 6 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کی فنگر پرنٹنگ کا کام جلدا ز جلد مکمل کریں، کیونکہ اس شرط کو پورا نہ کرنے والے غیر ملکی خاندانوں کو خدمات کی فراہمی معطل کر دی جائے گی۔ رجسٹریشن محکمہ پاسپورٹ کے کسی بھی دفتر میں کروائی جا سکتی ہے، اس کے لئے پاسپورٹ اور اقامہ پیش کرنا ضروری ہو گا۔