کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کے لیے کیلئے انتہائی ضروری معلومات، حکومت کا اہم ترین فیصلہ
19 جون 2015
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی محکمہ پاسپورٹ کی طرف سے 4 نئی الیکٹرانک خدمات متعارف کروائی جا رہی ہیں جن میں غیر ملکیوں کے لئے اقامہ میں تبدیلی کر کے ایک نئے کارڈ کا اجراء بھی شامل ہے جسے اقامتی شناختی کارڈ (resident identity card) کا نام دیا جائے گا۔
”سعودی گزٹ“ کے مطابق جوازات کی خدمات سے استفادہ کرنے والوں کے لئے یہ بھی ضروری قرار دیا گیا ہے کہ وہ ”واصل“ میل باکس حاصل کریں تاکہ محکمہ ان کے گھر پر خدمات فراہم کر سکے۔ ان خدمات کا آغاز ہجری سال کے آغاز، اکتوبر سے کیا جائے گا۔
زوالقعدہ کے آغاز سے محکمہ پاسپورٹ تمام کمپنیوں اور اداروں کے اہلکاروں کے اپنے دفاتر میں دورے بند کر دے گا کیونکہ خدمات الیکٹرانک طریقے سے فراہم کی جائیں گی اور ملازمین کے شناختی کارڈ ان کی کمپنیوں اور اداروں کو ڈاک کے زریعے بھیجے جائیں گے۔
محکمہ پاسپورٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایگزٹ/ ری اینٹری ویزا پر مملکت سے باہر جا کر مقررہ وقت کے اندر واپس نہ آنے والوں کو تین سال تک مملکت میں داخلے کی اجازت نہ ہو گی۔
نئے اقامتی شناختی کارڈ کے متعلق بتایا گیا ہے کہ یہ پانچ سال تک کار آمد ہو گا اور کسی مخصوص شعبے میں غیر ملکی افراد کی شناخت ثابت کرے گا۔ اس کارڈ پر غیر ملکی فرد کا نام، پیدائش کی تاریخ، پیشہ، قومیت، مذہب، آجر کا نام، اور ورک پرمٹ کا نمبر درج ہوگا (اگر یہ دستیاب ہوگا)۔
اقامتی شناختی کارڈ میں دو نمایاں تبدیلیاں متعارف کروائی گئی ہیں۔ پہلی عمومی نوعیت کی ہے جو کہ اس کی شکل سے متعلق ہے جبکہ اس کا نام ”ریذیڈنس پرمٹ“ سے بدل کر ”ریذیڈنس آئڈینٹٹی کارڈ“ کر دیا گیا ہے۔
دوسری تبدیلی یہ ہے کہ اس پر کارڈ کے خاتمے یعنی ایکسپائری کی تاریخ درج نہیں کی گئی ہے۔ رواں سال اکتوبر سے نئے الیکٹرانک اقامتی کارڈ کے اجراء کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو گا۔
ح