کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
سعودی عرب میں مقیم یا جانے کے خواہشمند غیر ملکیوں کیلئے انتہائی تشویشناک خبر، بڑی پابندی لگ گئی
16 اگست 2015 (19:40)جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) روزگار کے لیے سعودی عرب جانے کے خواہش مند لوگوں کے لیے بری خبر ہے کہ کئی نوکریوں کے لئے سعودی حکومت نے تارکین وطن کو مستقل، عارضی یا مخصوص مدت کا ویزہ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سعودی حکومت نے 19 قسم کی ملازمتیں تارکین وطن کے لیے ممنوع قرار دے دی ہیں جن میں سرکاری یا نجی فرمز میں
چیف ایڈمنسٹریٹر آف ہیومن ریسورسز،
ہیڈ آف پرسنل ڈیپارٹمنٹ،
ڈائریکٹر آف لیبر افیئرز،
ڈائریکٹر آف پرسنل ریلیشنز،
ایمپلائمنٹ کلرک،
ٹائم کیپر،
استقبالیہ (جنرل)،
استقبالیہ (ہوٹل)،
استقبالیہ (ہسپتال)،
کیشیئر اور
ٹائپسٹ وغیرہ شامل ہیں۔
ان عہدوں پر صرف سعودی باشندے کام کر سکیں گے۔
اخبار عرب نیوز کے مطابق سعودی وزارت محنت کا کہنا ہے کہ جو تارکین وطن اس سے قبل سعودی عرب میں ان عہدوں پر فرائض سرانجام دے رہے تھے ان کے ویزوں میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ وزارت کی طرف سے کمپنیوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ان عہدوں پر تارکین وطن کی خدمات دیگر کمپنیوں کو منتقل نہ کریں۔
وزارت محنت کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام حکومت کے تارکین وطن کی جگہ سعودی باشندوں کو اہم عہدوں پر فائز کرنے کی مہم کے سلسلے میں اٹھایا گیا ہے۔ اس کا ایک مقصد تارکین وطن کی جانب سے بھاری ترسیلات زر پر نظر رکھنا بھی ہے۔
ح