کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
سعودی عرب میں پہلا روزہ 10 جولائی کو متوقع
جدہ : دنیا بھر کے مسلمانوں کے مرکز نگاہ سعودی عرب میں پہلا روزہ 10 جولائی کو متوقع۔
ایسا کہنا ہے کہ شاہ فہد یونیورسٹی کے ماہر فلکیات ڈاکٹر علی الشکری کا۔
انہوں نے غالب امکان ظاہر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وسطی اور جنوبی امریکا میں 8 جولائی کو رمضان المبارک کا چاند نظر آئے گا لیکن اسے ٹیلی اسکوپ کی مدد سے دیکھا جاسکے گا تاہم اس روز سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آئے گا۔
ڈاکٹر علی الشکری کے مطابق سعودی عرب میں رمضان کا چاند 9 جولائی کو نظر آئے گا اس طرح یہاں پہلا روزہ 10 جولائی کو ہو گا۔
علاوہ ازیں وزارت حج سعودی عرب کا کہنا کہ معتمرین سعودی عرب میں 15 دن سے زیادہ قیام نہیں کر سکتے۔
انہوں نے عمرہ کمپنیاں کو ہدایت کی کہ وہ قواعد و ضوابط کی پابندی کریں تاکہ دیگر زائرین کو بھی سعودی عرب آنے کا موقع میسر آسکے۔
دی نیوز ٹرائب 1 جولائی 2013: Areeb Hasni