• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعودی عرب میں 29 جون سے رمضان المبارک کا آغاز

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
سعودی عرب میں 29 جون سے رمضان المبارک کا آغاز

سعودی عرب کے ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ ماہ صیام رمضان المبارک کا 29 جون اتوار سے آغاز ہوگا۔

سعودی عرب کے رؤیت ہلال کے ذمے دار اسلامی منصوبے میں شامل تیس ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 27 جون کو دیکھا نہیں جا سکے گا۔ اس لیے 28 جون کو شعبان المعظم کی آخری تاریخ ہوگی۔

ان سعودی ماہرین فلکیات نے اتوار کو اپنے دستخطوں سے جاری کردہ ایک بیان میں اسلامی ممالک کی رؤیت ہلال کمیٹیوں یا اسلامی مہینے کا چاند دیکھنے کے ذمے دار اداروں سے کہا ہے کہ وہ چاند نظر آنے کی تصدیق کریں۔

انھوں نے وضاحت کی ہے کہ 27 جون کو آنکھوں سے یا خاص ٹیلی سکوپس کے ذریعے بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آئے گا۔ واضح رہے کہ رمضان کے آغاز کا انحصار چاند کی رؤیت پر ہے۔ اس ماہ کے دوران مسلمان سحری سے لے غروب آفتاب تک روزہ رکھتے ہیں۔ اس دوران وہ کچھ نہیں کھاتے پیتے اور بعض حلال امور سے بھی اجتناب کرتے ہیں۔ روزہ اسلام کے پانچ ارکان میں سے دوسرا رکن ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ اتوار 17 شعبان 1435هـ - 15 جون 2014م
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
اس کا مطلب یہ ہوا کہ پاکستان میں ماہ صیام کا آغاز ان شاء اللہ العزیز سوموار 30 جون سے ہوگا۔ اور اغلباً عید الفطر منگل 29 جولائی کو ہوگی۔

بیرون شہر یا بیرون ملک ملازمت کرنے والے احباب ہوم ٹاؤن میں عید منانے کے لئے ابھی سے چھٹیوں کی منصوبہ بندی کرلیں (ابتسامہ)
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
سعودی عرب میں پہلا روزہ اتوار کو ہو گا

سعودی عرب میں جمعہ کی شام چاند نظر آنے کا امکان نہیں اس لیے پہلا روزہ ہفتہ کو نہیں بلکہ اتوار کو ہو گا۔

عرب یونین برائے فلکیات کے رکن خالد الزاق کے مطابق جمعہ کو غروب آفتاب سے پہلے چاند آسمان سے مکمل طور پر غائب ہو جائے گا چنانچہ مصر اور سوڈان وغیرہ میں بھی چاند نظر نہیں آئے گا۔ ہر اسلامی ملک میں چاند دیکھنے کا طریقہ اور معیار مختلف ہے۔ بعض ملکوں میں چاند کو آنکھوں سے دیکھ کر نئے مہینے کے چاند کا تعین کیا جاتا ہے جبکہ دیگر ممالک میں فلکیاتی حساب لگایا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جغرافیائی محل وقوع کی بنیاد پر خط استوا کے شمالی جانب واقع ممالک میں دن کا دورانیہ رات سے زیادہ ہوتا ہے۔ اس مرتبہ رمضان سال کے طویل اور گرم ترین دنوں میں آ رہا ہے۔

روس اور جرمنی میں روزہ 20 گھنٹے،
ترکی میں 17 گھنٹے،
پاکستان، بھارت، چین اور عرب ممالک میں 15 سے 16 گھنٹے،
امریکہ میں 15،
برطانیہ میں ساڑھے 16،
فرانس میں 16،
ہالینڈ میں ساڑھے 18،
ڈنمارک میں 21 جبکہ برازیل میں 12،
چلی میں 10 اور ارجنٹائن میں صرف ساڑھے نو گھنٹے کا ہو گا۔

یاد رہے سعودی عرب میں نجی شعبے کے ملازمین رمضان المبارک کے دوران صرف 6 گھنٹے کام کریں گے۔ وزارت محنت نے اس سلسلے میں حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔


العربیہ ڈاٹ نیٹ اردو، سعودی گزٹ: جمعرات 26 جون 2014م
 
Top