• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعودی عرب: ننھا طالبعلم سکول گیٹ پر سوتا رہ گیا

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
سعودی عرب: ننھا طالبعلم سکول گیٹ پر سوتا رہ گیا

محکمہ تعلیم نے تحقیقات کے لیے کمیٹی بنا دی​


مدینہ منورہ کے محکمہ تعلیم نے اس بارے میں تحقیات شروع کر دی ہیں کہ ایک نو عمر طالب علم سکول کے دروازے پر سوتا رہا اور اس کے بارے میں سکول اساتذہ اور انتطامیہ میں سے کسی کو علم نہ ہو سکا۔

محمکہ تعلیم کے ریجنل ڈائریکٹر نصیر عبدالکریم نے اس بارے میں بتایا ہے کہ محکمہ نے اس واقعے کی ذمہ داری کا تعین کرنے کے لیے کوشش شروع کر دی ہے۔

ان تحقیقات کا آغاز ایک تھکے ہارے طالبعلم کی سکول گیٹ پر تصویر کے سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے۔

ریجنل ڈائریکٹر نے بتایا اس مقصد کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، اگر اس واقعے میں کسی استاد کی کوتاہی سامنے آئی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا جب انہیں اس واقعے کی اطلاع ملی تو وہ فورا سکول پہنچ گئے لیکن بچے کا والد پہلے ہی سکول پہنچ کر بچے کو اپنے ساتھ لے جا چکا تھا۔

ریاض ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ: اتوار 19 ذیعقدہ 1435هـ - 14 ستمبر 2014م

========

گرمیوں کے موسم میں ایسا ہی ایک واقعہ مکہ مکرمہ ہمارے فارم کے ایک دوست "رفی بھائی" کے بیٹے کے ساتھ بھی پیش آیا تھا مگر وہ بہت خطرناک تھا، بچہ ایک عرصہ تک قومہ میں رہا پھر اللہ سبحان تعالی کے فضل و کرم سے نارمل ہوا۔

سکول وین پر پاکستانی ڈرائیور بچوں کو سکول چھوڑ کر وین کسی جگہ پارک کر کے پھر کہیں کام پر چلا جاتا تھا، ایک دن جب وہ چھٹی پر واپس بچوں کو چھوڑنے کے لئے آیا تو وین میں ایک بچہ بہوش پڑا تھا۔ جو رفی بھائی کا بیٹا تھا شائد اس کی عمر اس وقت 4 یا پانچ سال تھی ٹھیک سے اب یاد نہیں۔

چھوٹے بچے اکثر وین میں سو جاتے ہیں، اور عرب ممالک میں درجہ حرارت نارمل 45 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ھے۔ اور وین کے اندر اندازاً 90 سے 100 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ھے۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
چھوٹی چھوٹی باتوں کا ایشو بنانا میڈیا کی عادت ہے
 
Top