کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
سعودی عرب نے غیر ملکیوں کے سکولوں کے لئے نئے قوانین متعارف کروا دئیے
18 نومبر 2014
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزارت تعلیم کی طرف سے غیر ملکی طلباء کے سرکاری سکولوں میں داخلے کے لیے کم ازکم دو سمسٹر کی مدت تک کا ریزیڈینس پرمٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
نائب وزیر تعلیم خالد السبطی کی طرف سے محکمہ تعلیم کے سربراہان کو ایک سرکولر بھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نئے طلباء کے لیے ضروری ہو گا کہ ان کے پاس دو سمسٹر کی مدت کے لیے ریزیڈینس پرمٹ ہو۔ ایسے طلباء جن کے پاس ہائی سکول کا یا ٹیکنیکل سرٹیفکیٹ ہو گا انہیں یہ تعلیم سعودی سکولوں میں دوبارہ حاصل کرنے کی اجازت نہ ہو گی۔
جن طلباء کی تعلیم کسی وجہ سے ادھوری رہ گئی انہیں بھی اس بات کا سرٹیفکیٹ فراہم کرنا ہو گا جو کہ ان کے آبائی ممالک کی وزرات تعلیم یا اس کے مساوی ادارے کی طرف سے جاری کیا گیا ہو۔
وزارت کی طرف سے سکولوں کے پرنسپل صاحبان کو ہدایت کی گئی ہے کہ فرسٹ اور سیکنڈ سمسٹر کے ان تمام طلباء کا نام خارج کر دیا جائے جن کے پاس مملکت میں ریذیڈینس کا سرٹیفکیٹ نہیں ہے ۔
طلباء اور ان کے والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وزارت کی ویب سائٹ Absher پر لاگ آن ہو کر ریذیڈینسی کا ڈیٹا پرنٹ کریں اور فرسٹ یا سیکنڈ سمسٹر کے امتحانات شروع ہونے سے چار ہفتے قبل سکول میں جمع کروائیں۔
ح