• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعودی عرب پاکستان کو 122 ملین ڈالر دے گا!

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
سعودی عرب پاکستان کو 122 ملین ڈالر دے گا!

پاکستان میں ایک لابی سعودی عرب سے تعلقات پر سوال تو اُٹھاتی ہے مگر سعودی امداد اور قرض لیتے ہوئے خاموش رہتی ہے۔ وزیراعظم کے حالیہ دورہ سعودی عرب میں سعودی عرب کی طرف سے مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے پاکستان کو 122 ملین ڈالرز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جو 55 ملین ڈالر قرض اور 67 ملن ڈالر گرانٹ کی شکل میں ہوگی، گرانٹس کی رقم مجموعی طور پر پانچ اقساط میں پاکستان کو ملے گی۔ پاکستانی اور سعودی حکام نے 10 مارچ (بروز جمعرات ) ایک تقریب میں قرض اور گرانٹس کے مذکورہ معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

گرانٹس کی رقم اسلام آباد میں ہوم اکنامکس اینڈ مینجمنٹ سائنسز کالج اور بلوچستان میں سرکاری عمارات اور مکان بنانے میں خرچ ہوں گی۔ جبکہ 55 ملین ڈالرز کا قرضہ آزاد کشمیر میں مظفر آباد کے قریب دو سرنگیں بنانے میں استعمال کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے توانائی پیدا کرنے والے منصوبوں مثلا نیلم، جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ سمیت سماجی شعبوں میں ترقیاتی کاموں کیلئے سعودی مالی معاونت کو سراہا۔ سعودی فنڈ برائے ترقی کے انجینئر یوسف ابراہیم نے بتایا کہ پاکستان کے کچھ علاقوں میں سیلاب اور زلزلے جیسی قدرتی آفات کے اثرات سے نمٹنے کیلئے سعودی عرب اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ اس پیش رفت کا ایک مقصد داخلی طور پر بے گھر افراد
(آئی ڈی پیز) کی مدد کرنا بھی ہے۔

سعودی گرانٹ اور قرض کی یہ پیش رفت وزیراعظم نوازشریف اور فوجی سربراہ کے ایک ایسے دورے کے دوران میں سامنے آئی ہے جس میں پاکستان کی فوجی اور سیاسی قیادت نے سعودی قیادت میں 34 ملکی اتحاد میں کے اجلاس میں شرکت کی ہے۔ پاکستان کی اس اتحاد میں شمولیت کے حوالے سے متعین کردار پر خاصا ابہام پایا جاتا ہے۔


ح
 
Top