کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
”سعودی عرب پر حملہ کرنے کیلئے 10 لاکھ کا لشکر تیار“ انتہائی تشویشناک دعویٰ سامنے آ گیا
روزنامہ پاکستان19 ستمبر 2015 (20:33)
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) یمن کے بحران پر نظر دوڑائیں تو بظاہر لگتا ہے کہ یہ یمن کے حوثی باغیوں اور سعودی عرب کے درمیان لڑائی ہے لیکن ایرانی حکام کے بیانات اور سعودی عرب اور ایرانی اخبارات کی خبریں کچھ اور ہی کہانی بیان کرتی ہیں جن سے لگتا ہے کہ یہ لڑائی براہ راست ایران اور سعودی عرب کے مابین ہے۔
گزشتہ روز بھی ایرانی میڈیا نے ایک انتہائی تشویشناک دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب پر حملے کے لیے 10 لاکھ حوثی باغیوں کا لشکر تیار ہو چکا ہے اور وہ سعودی عرب کے بارڈر کے قریب جمع ہور ہا ہے۔
یمن میں موجود اپنے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دیتے ہوئے ایرانی اخبار ''کیہان" کا کہنا تھا کہ یمن کی سیاسی قوتوں اور قبائلی افراد نے مشترکہ طور پر یہ لشکر تیار کیا ہے جو سعودی عرب پر حملہ کرے گا اور یمن میں اس کی جاری کارروائیوں کو روک دے گا۔
اخبار نے یمنی فوج کے بریگیڈیئر جنرل شراف غالب لقمان کے ایک بیان کا بھی حوالہ دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اس کی فوج نے صوبہ ماریب میں سعودی، اماراتی، بحرینی اور قطری جنگجوﺅں کو پکڑا ہے جنہیں وہ جلد میڈیا کے سامنے پیش کریں گے۔ مزید براں کہا گیا کہ یمنی فوج کی یونٹس اور حوثی باغیوں نے قطری فوج کی 2 بٹالینز کا محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔